किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت پروگرام-۱۷،بھیونڈی میں لیکچر سیریز مقابلہ

بھیونڈی:24 دسمبر (پریس ریلیز) :مورخہ 24 ڈسمبر 2023 کو بھیونڈی میں صلاح الدین ایوبی میموریل ڈی ایڈ ایل کالج میں خادمین امت کی جانب سے سیرت پروگرام-۱۷ کے تحت لیکچر سیریزمقابلہ بعنوان:ایمان مفصل کی تشریحات” کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جسمیں 100 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اور امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے مذکورہ بالا عنوان پر پیش کئے لیکچر سے استفادہ حاصل کیا۔ امیر خادمین امت نے اپنے مسلسل ڈھائی گھنٹے کے لیکچر میں ایمان مفصل کے اللہ پر، ملائکہ پر، کتابوں پر، رسولوں پر، آخرت کے دن پر، اچھی بری تقدیر من جانب اللہ ہونےپر اور مرنے کے بعددوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان کے معنی مفہوم اور تقاضوں پر سیر حاصل لیکچر پیش کرتے ہوئے فی زمانہ ہورہی کوتاہی اور غفلت پر روشنی ڈالی۔ بعد از لیکچر 50 سوالات پر مشتمل ایم سی کیو پیپر لیا گیا اسی پیپر کے نتائج کی بنا پر ضلع اور ریاست کے اول دوم اور سوم انعامات کا اعلان ہوگا۔ ابھی مہاراشٹر اور تلنگانہ کے مزید 23 مقامات پر مختلف تواریخ میں اس لیکچر سیریزمقابلہ کا انعقاد ہونا باقی ہے۔ لیکچر کے انعقاد میں متذکرہ کالج و کیمپس کی انتظامیہ، پرنسپل محترمہ کہکشاں باجی، صدر معلمہ محترمہ عطیہ باجی، جونیئر لیکچرار محترمہ رعانہ صاحبہ نے بھرپور تعاون کیا۔ مقابلہ کے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں برادر واجد بھائی اور نور پاشاہ نے کڑی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے