किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایکسرے کا معائنہ کرنے والا مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر متعارف

لندن:21 دسمبر:سائنس دانوں نے ایکسرے کا معائنہ کرنے کے لیے ایک ایسا مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر بنایا ہے جو ڈاکٹرز کے جیسی تشخیص کرسکتا ہے غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واروک یونیورسٹی اور کنگز کالج لندن کی مشترکہ تحقیق میں سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کو لاکھوں کی تعداد میں پرانے ایکسرے پر آزمایا جس سے حاصل ہونے والے نتائج ریڈیو لوجسٹ کے بتائے گئے نتائج سے 94فیصد (یعنی100میں سے94بار) تک مطابق پایا گیا، مصنوعی ذہانت کا یہ سافٹ ویئر (جو ایکسرے لینے کے ساتھ ہی ان کا معائنہ بھی کر سکتا ہے) ہر ایکس رے کی سنجیدگی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایمرجنسی کیسز کی فوری نشان دہی کر سکتا ہے۔محققین نے ایکس رے ڈار نامی اے آئی ماڈل میں 15لاکھ افراد کے 30لاکھ کے قریب سینے کے اسکین کا ڈیٹا ڈالا اور پھر اس کو 37ممکنہ کیفیات کو جانچنا سکھایا۔یہ سافٹ ویئر 37میں 35کیفیات کی تشخیص میں ڈاکٹروں کے معائنے کے برابر یا اس سے بہتر پایا گیا۔واروک یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کے پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر گیووینی مونٹینا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی تربیت لاکھوں ایکس ریز پر کی گئی ہے اور اس کی تشخیص انتہائی نوعیت تک درست ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے