किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر سید حبیب الدین کو امریکہ کی یونی ورسٹی سے ڈی۔ لٹ تفویض

ناندیڑ:20؍ دسمبر ( پریس ریلیز) رہنما مائناریٹی ملٹی پرپز سوسائٹی امراؤتی کی جانب سے امراؤتی کالج آف انیمیشن امراؤتی میں منعقدہ کانوکیشن تقریب میں پربھنی و ناندیڑ کی معروف علمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سید حبیب الدین کو امریکہ کی ہارویسٹ مشن انٹرنیشنل یونی ورسٹی ٹیکساس کی جانب سے ڈاکٹر آف لٹریچر ( ڈی۔ لٹ) کی ڈگری سے نوازا گیا۔ متذکرہ تقریب کی صدارت وجئے راؤت ڈائریکٹر کالج آف انیمیشن امراؤتی نے کی، جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر بی جی کھوبراگڑے‘موظف جوائنٹ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن امراؤتی، ڈاکٹرمحمد جیلانی موظف سول سرجن ناندیڑ اور رہنما مائناریٹی ملٹی پرپز سوسائٹی امراؤتی کے روح رواں ڈاکٹر عبدالعقیل جلوہ افروز تھے۔ ڈاکٹر سید حبیب الدین مدینۃ العلوم جونیئر کالج ناندیڑ کے توسط سے اپنی درس و تدریس کی خدمات کے علاوہ گزشتہ پچیس برسوں سے پربھنی، اورنگ آباد اور حیدرآباد سے شائع ہونے والے اخبارات کے لئے آزادانہ طور پر مضامین لکھتے رہے، ترجمہ نگاری میں ان کی غیر معمولی مہارت کا نتیجہ ہے کہ مراٹھی زبان سے اُردو میں ترجمہ کی ہوئی نفسیات کی ایک کتاب یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونی ورسٹی کے نصاب میں شامل ہے، رثائی ادب میں ڈاکٹر تقی عابدی ( کینیڈا) کی تخلیقات پر تحقیق کو قبول کرتے ہوئے سوامی راما نند تیرتھ مرہٹواڑہ یونی ورسٹی ناندیڑ کی جانب سے انھیں بہ زبان اُردو ڈاکٹریٹ کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ پربھنی میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونی ورسٹی کے تعلیمی مرکز کے قیام میں اور ناندیڑ کے مدینۃ العلوم جونیئر کالج ناندیڑ کے تعلیمی مرکز سے بہ حیثیت کوآرڈینیٹر بالخصوص تعلیم نسواں کے میدان میں اُن کی خاموش خدمات ناقابل فراموش اور قابل تقلید ہیں۔ ڈاکٹر سید حبیب الدین کو امریکہ کی یونی ورسٹی کی جانب سے ڈی۔لٹ تفویض کئے جانے پر رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان صاحبہ، فیم کے صدر جناب تحسین خان صاحب، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جناب عبدالحفیظ صاحب ، پربھنی شہر کانگریس کمیٹی کے صدر ندیم انعامدار صاحب کے علاوہ ہر دو شہروں کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، صحافی حضرات، دوست احباب اور بہی خواہوں نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے