किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گاؤں کی سطح کے ملازمین کی حاضری اب QR کوڈ کے ذریعے!

چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال کی معلومات۔ ضلع میں 7 ہزار 853 کیو آر کوڈز

ناندیڑ:19؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پریشد کی ایڈمنسٹریٹر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال نے بتایا ہے کہ اب ضلع پریشد کے تحت ملازمین کی حاضری کے لیے کیو آر کوڈ نصب کیا گیا ہے۔ اس کے لیے گاؤں کی سطح پر 7 ہزار 853 کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں۔ لہٰذا آن لائن حاضری کی معلومات مل سکے گی۔ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں بھی ملازمین وقت پر گاؤں میں موجود نہیں ہوتے۔ ضلع پریشد کو اکثر شکایات موصول ہوتی رہتی تھیں۔ اس ضمنمیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال نے گاؤں کی سطح کے عملے کی حاضری کے لیے ایک QR کوڈ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گاؤں کی سطح کا عملہ گاؤں میں وقت پر حاضر ہو کر اپنے فرائض انجام دے سکے۔دیہی علاقوں میں کیو آر کوڈ کے ذریعے اساتذہ، گاؤں کے ملازمین، ہیلتھ سپروائزر، آنگن واڑی سپروائزر، پرائمری ہیلت سینٹر اور ذیلی سینٹر کے ملازمین، محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ملازمین کی موجودگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دفتر میں حاضری کے پرچے کے بعد تمام دفاتر میں بائیو میٹرکس لگا دیے گئے۔ لیکن اب دیہی علاقوں میں بھی ملازمین کے لیے کیو کوڈز لگائے گئے ہیں۔یہ ملازمین QR کوڈ کے ذریعے حاضری کا اندراج کر رہے ہیں۔ دیہاتوں میں کیو آر کوڈ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان میں گرام پنچایت سطح پر 1 ہزار 310 کیو آر کوڈ، اسکول کی سطح پر 2 ہزار 194، پرائمری ہیلتھ سنٹر- 70، ہیلتھ سب سنٹر- 379، آنگن واڑی سنٹر- 2 ہزار 963، منی آنگن واڑی- 759، ویٹرنری زمرہ-1 کلینک- 74 جبکہ ویٹرنری زمرہ -2 کے 104 ہسپتالوں میں جملہ 7 ہزار 853 کیو آر کوڈز لگائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں ملازمین کی موجودگی سے گاؤں کے ترقیاتی کام مکمل ہوں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے