कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزم غالب سولاپور کے اوپن اردو ڈرامہ مقابلے میں وجاہت عبدالستار کو بہترین اداکار کا انعام

سولاپور :3؍نومبر(راست) اردو ڈراموں کی ترقی ترویج اور فروغ کے لیے بزم غالب سولاپور کی جانب سے 30 نومبر کو سولاپور میں منعقدہ اردو ڈرامہ مقابلے میں آرٹ اکیڈمی آف سولاپور کی جانب سے انوسٹی گیشن نامی اردو یکبابی ڈرامہ پیش کیا گیا جسے اول انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ اس مقابلے میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ دو ٹیمیں کسی وجہ سے شریک نہیں ہو سکیں ۔ ممبئی ووگ تھیٹر کے صدر عدنان سرکھوت ، بھیونڈی سے سینیر اسٹیج آرٹسٹ سیماب انور اور سولاپور کے مراٹھی اسٹیج سے تعلق رکھنے والے عبد الغنی پھلمامڑی نے اس مقابلے میں جج کے فرائض انجام دیے ۔ سولاپور کے ڈرامہ کنگ کہلانے والے راجہ باغبان کی ہدایت سے سجا ڈرامہ انویسٹی گیشن اول انعام کا حقدار قرار پایا اور راجہ باغبان کو بہترین ہدایت کار کے انعام سے نوازا گیا جبکہ اسی ڈرامے میں چنمیہ جوشی کا کردار نبھانے والے اداکار وجاہت عبدالستار کو بہترین اداکار کا اول انعام اور اعجاز منظور عالم کو بہترین اداکار کا دوم انعام حاصل ہوا ۔ بہترین ڈرامے کا دوسرا انعام مدھر دھونی کے ڈرامہ پریم کی یاتنا کو ملا ۔ اسی ڈرامے کی اداکارہ آدیتی سردیشمکھ کو بہترین اداکارہ تو انود سر دیشمکھ کو بہترین موسیقی کا انعام حاصل ہوا جبکہ بہترین روشنی کا انعام بھی اسی ڈرامے نے حاصل کیا ۔ ایم اے پانگل جونئیر کالج کے ڈرامے ایکسپریمنٹ نے تیسرا مقام پایا ۔ اس مقابلے کو بزم غالب نے اردو کے فروغ کی نیت سے منعقد کیا تھا اس لیے اول انعام حاصل کرتے ہی ڈرامے کے ہدایت کار اور فنکاروں نے اپنا پندرہ ہزار کا انعام بزم غالب کو ڈونیٹ کرکے ان کی اس لگن اور جذبے میں ساتھ دیا اور بتایا کہ اردو کی ترقی ترویج اور بقا میں ہم آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔ اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین ڈرامہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے