कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج میں رِدان جویلرز کے اشتراک سےبِلال احمد کا خطاب

شولاپور:26؍نومبر ( آفرین شیخ) ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور”* میں مورخہ 22 نومبر 2025 بروز سنیچر کو ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج اور رِدان جویلرز کے اِشتراق سے "مرحوم نعیم شیخ میموریئل ہال” میں منعقد کیے گئے اس پروگرام میں پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالیج کے طالب علموں کے لیے کشمیر سے تشریف لائے خصوصی مہمان ، ماہر موٹیویشنل اسپیکر "بِلال احمد” صاحب نے رہبری فرمائی۔ ہندوستان کی انگریزی کے مشہور و معروف ٹرینر، کونسلر ، انگلش اکیڈمی حیدرآباد کے ناظم اور اور فخرِ ہندوستان مُنوّر زما کے جانشین اور شاگرد "بِلال احمد” نے مدرسہ ہذا اور جونیئر کالیج کے ڈھائی سو سے زائد طالب علموں سے خطاب کیا اور طالب علموں کو بلند حوصلے، محنت، ایمانداری، نشے سے آزاد صحت مند زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ ۔ اس جلسے کے صدر ، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان تھے۔
اس پروگرام کی ابتدا میں جماعت دھم کے طالب علم نے تلاوتِ قرآنِ کریم کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد مدرسہ ہذا کے مقبولِ عام استاذ عبدالروف پٹیل نے استقبالیہ پیش کیا۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی بلال احمد کے ساتھ ساته رِدان جیولرز کے مالک اور مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت ریاض ہنڈيکری صاحب، کومارو سیّد صاحب، خلیل قادری صاحب، ذاکر شیخ صاحب، شریک بزم اساتذہ اور دِیگر مہمانوں کی گلپوشِی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت محمد علی شیخ نے کی اور ذاکر شاہ پورے نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس جلسے میں طلباء و طالبات اور اسٹاف ممبران شریک تھے۔ اس جلسے کی کامیاب کرنے میں نوید منشی، ادریس پيرمپلّی ، اور دِیگر اسٹاف نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے