कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور سوشل کالج میں جلسہ یوم این۔ سی۔ سی۔ کا شاندار انعقاد

دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی تنظیم "این۔ سی۔ سی۔" : پرنسپل ڈاکٹر اقبال تانبولی

سولاپور :24؍نومبر (نامہ نگار) سوشل کالج شعبہ این۔ سی۔ سی۔ 9 مہاراشٹر بٹالین کی جانب سے جلسہ یوم این۔ سی۔ سی۔ کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اقبال تانبولی تھے۔ کیپٹن ڈاکٹر غوث احمد نے جلسے کی نوعیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ این ۔سی ۔سی۔ محض ایک ادارہ نہیں ہے یہ کردار سازی اور قومی خدمات کا ایک وسیلہ ہے۔ این۔ سی۔ سی۔ ہمارے کیڈٹس کی قوت و توانائی نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ ہندوستان کے خاص کر نوجوانوں میں محنت و لگن مسلسل جدوجہد فرض اور قیادت کے جذبات ابھارنے میں این۔ سی۔ سی۔ یہ ادارہ ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ دور حاضر میں ہمارا ملک ترقی ہفتہ ہندوستان کے حصول کی عزم کے ساتھ تیزی سے اگے بڑھ رہا ہے۔ اس سفر میں این ۔سی۔ سی۔ کیڈٹس اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔ این۔ سی۔ سی۔ کے ذریعے ملک بھر میں صفائی مہم ,عطیہ خون کیمپ ،نشیلی چیزوں سے بچنے کی تلقین وبیداری لانے کے لیے جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر اقبال تانبولی نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی اگر کوئی تنظیم ہے وہ این۔ سی۔ سی۔ ہے۔ موصوف نے کہا کہ تمام این ۔سی۔ سی۔ کیڈٹس اس تنظیم کے جذبے کو اپنائیں اور زندگی میں اگے بڑھتے رہیں جہاں بھی جائیں اپنے وطن عزیز سے بے پناہ محبت کرتے رہیں ۔نظم و ضبط سخت محنت و مشقت اور حب الوطنی کے چراغ جلاتے رہیں۔ جلسے کے فوراً بعد این۔ سی۔ سی۔ کیڈٹس نے مختلف قومی وطنی موضوعات پر مضامین تحریر کا انعقاد کیا تھا۔ جلسے کا اختتام این ۔سی ۔سی ۔گیت کے ساتھ ہوا ۔ رسم شکریہ سینیئر انڈر افیسر سیپن بیبر نے کیا۔ یوم این۔ سی۔ سی۔ کے موقع پر نائن مہاراشٹر بٹالین این۔ سی۔ سی۔ کے کمانڈنگ افیسر کرنل رندھیر ستیش صاحب ،لیفٹنن کرنل شرب بابر صاحب اور دیگر اسٹاف نے دلی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے