कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں میں ’’نشہ مُکت بھارت‘‘ کا حلف – طلبہ و اساتذہ کا پختہ عزم

کھام گاؤں: 19 نومبر (راست)آج انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں میں ’’نشہ مُکت بھارت مہم‘‘ کے تحت ایک بامقصد اور حوصلہ افزا پروگرام منعقد ہوا، جس میں اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس مہم کے تحت حکومتِ ہند کی جانب سے جاری کردہ "Nasha Mukt Bharat, Khushhaal Bharat” کے سرٹیفکیٹ میں شامل حلف کی روشنی میں تمام شرکاء نے ایک آواز ہو کر ’’Say No To Drugs‘‘ کا عہد بلند آواز میں دہرایا۔پروگرام کے دوران جونیئر کالج کے لیکچرر نجیب الرحمن خان نے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی طاقت اور مستقبل ہوتے ہیں، اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور صحت مند سماج کی بنیاد انہی کے مضبوط کردار سے جڑی ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں طلبہ کو منشیات کے نقصانات، سماجی بگاڑ اور ذہنی و جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔طلبہ و اساتذہ نے بآوازِ بلند یہ حلف لیا کہ وہ نہ صرف خود نشہ سے مکمل دور رہیں گے، بلکہ اپنے خاندان، دوستوں اور معاشرے کو بھی نشہ مخالف ماحول فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ضلع بلڈانہ اور ریاست مہاراشٹر کو نشہ مُکت بنانے کے لیے اجتماعی جدوجہد کا بھی پختہ عزم کیا گیا۔’’Nasha Mukt Bharat Abhiyaan‘‘ کے سرٹیفکیٹ کے مطابق طلبہ و طالبات نے یہ بھی عہد کیا کہ وہ منشیات سے دور رہ کر صحت مند اور باوقار طرزِ زندگی اپنانے کا جذبہ برقرار رکھیں گے۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملک کی خوش حالی اور روشن مستقبل کے لیے ’’جَے ہِند‘‘ کا نعرہ لگایا۔اس موقع پر طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کے پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل عمیر محمد خان ،سپر وائزر شکیل احمد ، جونیئر کالج کے لیکچرر عارف زبیر انصاری ، ہائی اسکول کے اساتذہ ابراہیم قریشی ، ظہیر اللہ خان ، محمد زین الدین ، احرار اللہ خان ، شیخ عرفان اور محمد حنیف کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے