कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یوم تعلیم کے موقع پر فاطمہ پرائمری اسکول میں تقریری مقابلہ

پربھنی :15؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )فاطمہ پرائمری اسکول، عائشہ کالونی میں یوم تعلیم کے موقع پر ایک پر وقار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ ہذا کے طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔ طلبہ نے اپنے پر جوش انداز بیان میں مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، علمی، سیاسی ، سماجی اور صحافتی خدمات کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ اجلاس کی صدارت اکبر علی خان (صدر ، فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی) نے کی ۔ جبکہ ثناء اللہ خان (پرنسپل فاطمہ جونئر کالج) نے اپنے کلیدی خطاب میں مولانا آزاد کی ہمہ جہت اور جامع شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد بر صغیر کے ان ناویر المثل مفکرین میں سے ہیں جنہوں نے تعلیم ، آزادی اور قوم کی فکری بیداری کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی پروگرام کا آغاز شیخ عاطف ( جماعت ششم ) کی پر سوز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ نعت رسول مقبولﷺ اقراء سراج بیلدار نے پیش کی ، جسے سامعین نے ہے حد پسند کیا۔ مدرسہ ہذا کے طلبہ نے موضوعات جیسے مولانا آزاد کی سیاسی خدمات علمی مقام پر نہایت مدلل اور خوبصورت تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر سیف اللہ خان سر (صدر مدرس فاطمہ پرائمری اسکول) کے علاوہ تدریسی و انتظامی عملہ موجود تھا۔ اجلاس کے اختتام پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اور کامیاب شرکاء کو مبارکباد پیش کی گئی۔ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں روبینہ بیگم، آفرین بیگم، حمیرا کوثر، امرین فاطمہ ، شیخ یونس، شیخ سلمان نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس طرح کی اطلاع شعیب نعیم نے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے