कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرکزی مجلس چشتیہ کا وقف جائیدادوں کے اندراج کیلئے 15؍نومبر کوتربیتی پروگرام:مولانا مظفرعلی صوفی

حیدرآباد۔14/نومبر(راست)صدرکل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کی جانب سے امیدپورٹل رجسٹریشن کے متعلق ایک تربیتی و معلومات پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے ماہر و تربیت یافتہ عہدیداران ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن بروز ہفتہ 15/نومبر 3 تا5 بجے دن بمقام ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ متصل شاہی مسجد پبلک گارڈن حیدرآباد میں مقرر ہے، وقف بورڈ عہدیداران کے علاوہ قانون اوقاف پر عبور رکھنے والے وکلاء امیدپورٹل رجسٹریشن کی قانونی حیثیت، اہمیت اور افادیت کے بارے میں بیان کریں گے۔ حکومت ہند کی جانب سے قانونِ اوقاف 2025ء کے مطابق 5 دسمبر 2025 تک اوقافی ادارے مثلاً درگاہ، مسجد، خانقاہ، مدرسے، عاشور خانہ، عیدگاہ وغیرہ امیدپورٹل پر رجسٹریشن کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں شعور بیداری اور معلومات فراہم کرنے کی غرض سے اس ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے، حضرت مولانا علی اکبر نظام الدین چشتی سجادہ نشین و معزز رکن وقف بورڈ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔جبکہ تربیتی کیمپ کی صدارت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفرعلی چشتی ابوالعلائی کریں گے۔ معتمد مجلس چشتیہ مولانا ذاکر علی دانش ابوالعلائی سینئر ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ اوقافی اداروں سے متعلق ومنسلک حضرات کی شرکت کی خواہش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے