कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، صحافی محمد احسان سر کو بلڈھانہ بھارتی شکشک سنگھٹنا نے ایوارڈ پیش کیا

ملکاپور: 11/ نومبر ( پریس ریلیز ) بلڈھانہ ضلع بھارتی شکشک سنگھٹنا کی جانب سے 20 ستمبر 2025 کو بلڈھانہ میں منعقدہ ایوارڈ تفویض و استقبالیہ پروگرام میں فعال و متحرک و وظیفہ یاب معلمین کا انکی بیش بہا تعلیمی و ثقافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ و تحائف پیش کر انکی عزت افزائی کی گئی. اس ضمن میں ملکاپور کے معروف فعال و متحرک صحافی و کالم نگار، سابق مدرس محمد احسان سر کو ان کی تعلیمی و ثقافتی ، سماجی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں بلڈھانہ ضلع بھارتی شکشک سنگھٹنا نے 20 ستمبر 2025 کو بلڈھانہ میں منعقدہ پروگرام میں ایوارڈ پیش کیا تھا لیکن موصوف کچھ نجی مصروفیات کے وجہ سے حاضر نہ ہوسکے اس ضمن میں 10 نومبر 2025 کو علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور میں سالگرہ علامہ اقبال یوم اردو اور پرنسپل فیروز خان غوث خان سر کو غالب اکیڈمی دہلی ، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھٹنا بھارت کی جانب سے قومی نیشنل ایوارڈ ملنے اور ملکاپور گٹ شکشن ادھیکاری این جی پھاڑکے سر کی قیادت میں ملکاپور پنچایت سمیتی نے امراوتی ڈیویژن پنچایت سمیتوں میں اول مقام حاصل کیا ان تمام کی مناسبت سے منعقدہ شاندار استقبالیہ پروگرام میں صحافی محمد احسان سر کو بھی ان کا وہ ایوارڈ سرکردہ شخصیات قومی شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر قاضی رںٔیس الدین سر بلڈھانہ اور بلڈھانہ ضلع شکشک بھارتی سنگھٹنا کے ضلعی صدر ابو زید احمد سر کی موجودگی میں گٹ شکشن ادھیکاری این جی پھاڑکے سر ، وستار ادھیکاری شندے سر ، ریاستی صدر قاضی رںٔیس الدین سر بلڈھانہ ، پرنسپل فیروز خان غوث خان سر ، پرنسپل محمد شاکر سر ، حاجی محمد عثمان ماسٹر , ناںٔب صدر بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ ،کے ہاتھوں دیا گیا اور شال گلدستہ پیش کر موصوف کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انھیں مبارکباد پیش کی گئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے