कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنید عبدالقیوم شیخ کوایم۔ جی۔ پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے بہترین مدرس – 2025 سے نوازا گیا

جیسنگپور:10؍نومبر(راست)سوشل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف سائنس، سولاپور کے ممتاز معلمِ سائنس جنید عبدالقیوم شیخ کو ان کی طویل، مثالی اور معیاری تدریسی خدمات کے اعتراف میں "ایم۔ جی۔ پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے بہترین مدرس – 2025” سے نوازا گیا۔
یہ باوقار اعزاز شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی، جیسنگپور کی جانب سے منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں 8 نومبر 2025ء کو شام راؤ پاٹل یادروکار ناتیا گروہ، جیسنگپور میں پیش کیا گیا۔
تقریب کی صدارت جناب محمد شفیع غوث صاحب پٹیل (نیشنل ایوارڈ یافتہ ٹیچر – 1995) نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر معروف صحافی امتیاز خلیل شریک ہوئے۔
اس موقع پر جنید عبدالقیوم شیخ کو ٹرافی، میڈل، سرٹیفکیٹ، قلم، شال اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اختر حسین پٹیل اور بانی محمد عتیق پٹیل کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔
تقریب میں ملک کے مختلف حصوں ( آندھرا پردیش، بہار، دہلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، انڈمان و نکوبار، اور اتر پردیش ) سے آئے ہوئے ممتاز معلمین کو بھی اس قومی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
جنید عبدالقیوم شیخ گزشتہ چوبیس برسوں سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو زبان کے ذریعے سائنسی تعلیم کو عام فہم بنانے میں ان کی خدمات قابلِ قدر مانی جاتی ہیں۔
انہوں نے نیشنل کونسل فار پروموشن آف اُردو لینگویج (وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند) کی مالی اعانت سے اردو زبان میں سائنس کے موضوع پر تین معیاری کتابیں تصنیف کی ہیں۔
ان کی معروف تصنیف "مسلم سائنسدانوں کی سائنسی خدمات” کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے بہترین ادیب ایوارڈ – 2017 سے نوازا گیا تھا۔
اب تک جنید شیخ کو بطورِ معلم و مصنف چودہ سے زائد ریاستی و قومی اعزازات حاصل ہو چکے ہیں۔ اُن کے مقالات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد میں پیش کیے جا چکے ہیں، جب کہ ان کے پچاس سے زائد سائنسی و تعلیمی مضامین ہندوستان اور پاکستان کے مختلف جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
اُن کی ویب سائٹ www.scienceinurdu.com کو اردو زبان میں سائنسی شعور کے فروغ کا ایک مستند اور قابلِ اعتماد حوالہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس ایوارڈ کے ذریعے جنید عبدالقیوم شیخ کی خدمات کا اعتراف نہ صرف سولاپور بلکہ پورے ملک کے تعلیمی حلقوں میں اردو میڈیم سائنس ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے