किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سینئر صحافی خالد انصاری کیلئے دعائے صحت کی اپیل

ناندیڑ: 15؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) سینئر صحافی محمد قمرالاسلام عرف خالد انصاری کو گزشتہ روز 14 دسمبر کو وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وہ 6؍دسمبر کو اپنے مکان میں گرجانے کی وجہہ سے ان کے سر اور دماغ کے حصہ پر شدید چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹرس نے ان کے علاج اور خصوصی آپریشن کو ناگزیر بتایا ہے۔ انہیں ابتداء میں ایک خانگی اسپتال میں شریک کیا گیا تھا، تاہم علاج کے اخراجات جواب دے دینے کی وجہہ سے انہیں وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موصوف گزشتہ تین چار سال سے علیل ہیں، اور فالج میں مبتلا ہونے کی وجہہ سے ایک طویل عرصہ سے صاحب فراش ہیں۔ دیڑھ دو سال قبل بھی اپنے مکان میں گرجانے کی وجہہ سے ان کے دماغ کا آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت میں کافی حد تک سدھار آیا تھا ، تاہم 6؍ دسمبر کو وہ اپنے مکان میں ایک بار پھر سے گرجانے سے کی وجہہ سے دوبارہ اسی آزمائش کا سامنا کررہے ہیں۔ اُن کے فرزند عبدالرحمن انصاری (9764709961) نے اُن کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے