कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چبھتا سوال(افسانچہ)

ازقلم : عارف محمد خان ،جلگاؤ ں

شہر کے ایک عالیشان اور بہت بڑے ہال میں قومی سطح پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔سمینار کا عنوان "اردو میڈیم سے تعلیم” تھا۔اس سمینار میں نہ صرف شہر اور ضلع بلکہ ریاست اور ملک کے مختلف علاقوں سے مشہور و معروف علمی،ادبی،تعلیمی،ادبی اور سماجی معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔تمام مقررین اپنے اپنے انداز میں اردو میڈیم سے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر موثر تقاریر کررہے تھے۔اس سمینار میں مسند صدارت پر شہر کی ایک نامور شخصیت جلوہ افروز تھی۔جب تمام مقررین کی تقاریر کا اختتام ہوا تو صدارتی خطبہ کا آغاز ہوا۔صدر موصوف نے اپنے جذباتی انداز میں بولنا شروع کیا۔اردو میڈیم سے تعلیم اس موضوع پر بولتے ہوئے جناب نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی اور زمین و آسمان کے قلابے ملا دئیے۔صدر صاحب کی تقریر سن کر ہر کوئی اردو اور اردو میڈیم پر رشک کررہا تھا۔اور یہ سوچ رہا تھا کہ یہ سچے محب اردو ہے جنھیں کس قدر اردو اداروں سے لگاؤ ہے۔ہر کوئی صدارتی خطبہ کی تعریف کے پل باندھ رہا تھا۔سمینار کے اختتام پر منتظمین نے ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔کھانے کی میز پر ایک شخص صدر جلسہ سے مخاطب ہوا،
صاحب کیا بات ہے کیا تقریر کی آپ نے اردو اور اردو میڈیم کا حق ادا کردیا۔” وہ شخص پھر بولا کیا آپ کے بچے بھی اردو میڈیم میں پڑھتے ہیں؟؟؟سوال سن کر صاحب ہکا بکا رہ گئے۔ان کے منہ میں نوالہ اٹک گیا۔ان کی حالت ایسی تھی جیسے منہ میں زبان ہی نہ ہو۔وہ اپنی تمام تر قوت یکجا کرکے صرف اتنا بول پائے۔نہیں میرے بچے تو ۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے