कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

واجد اختر صدیقی” کو تعلیم دوست استاد ایوارڈ 2025 ” تفویض

گلبرگہ:8؍نومبر (راست) الحاج ڈاکٹر نصرت محی الدین پٹیل وائس پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچولی کی اطلاع کے بہ موجب سجئے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی گلبرگہ کے زیر اہتمام یوم اساتذہ تقریب کے موقع پر تحتانیہ معلمین و معلمات سے لیکر پی جی تک اساتذہ کو انکی بہترین تدریسی خدمات کے اعتراف میں 151منتخب اساتذہ کو "تعلیم دوست ایوارڈ 2025″سے نوازا جا رہا ہے۔ اردو کے مثالی معلم اور معروف شاعر و ادیب واجد اختر صدیقی مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول فیروز آباد کو بھی گلبرگہ کے ایس ایم پنڈت رنگ مندر گلبرگہ میںبہ تاریخ ,9 نومبر 2025ء کو بہ وقت 10:30بجے دن منعقد عظیم الشان تقریب میں تفویض کیا جائیگا۔ واجد اختر صدیقی کے اس باوقار ایوارڈ کے لیے انتخاب سے اردو حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس تقریب میںمذہبی، سیاسی اور تعلیم و تدریس سے جڑے معزز و ذی وقار مہمانان شرکت کر رہے ہیں۔ اردو اساتذہ اور اہل اردو سے درخواست ہے کہ اس تقریب میں شرکت کر کے اپنے وجود اور شناخت کا حصہ بنیں۔ اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
المر قوم
الحاج ڈاکٹر نصرت محی الدین پٹیل
وائس پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچولی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے