कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ اسلامیہ میں شاعر نذؔیر فتحپوری کا اعزاز

پوکرن :8؍نومبر(راست) قصبے میں جیسلمیر روڈ پر واقع مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم میں بروز جمعرات معروف شاعر ڈاکٹر نذؔیر فتحپوری کے اعزاز میں استقبالیہ و اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مدرسے کے مہتمم اور جمعیت علماء ہند راجستھان کے صدر قاری محمد امین کی زیرِ صدارت یہ تقریب انجام پائی۔ڈاکٹر نذؔیر فتحپوری ملک کے ممتاز شعراء میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اب تک وہ 120 سے زائد کتابیں تصنیف کر چکے ہیں اور ادب کے میدان میں کئی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا تعلق راجستھان کے ضلع سیکر کے فتحپور شیخاوتی سے ہے اور فی الحال وہ پونے (مہاراشٹر) میں مقیم ہیں۔مدرسے میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر کیپٹن مولانا رحمت اللہ مہر نے ڈاکٹر نذؔیر کو تعریفی سند پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء مہاراشٹر کے خازن مفتی محمد یوسف قاسمی نے شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر نذؔیر فتحپوری نے تقریب میں اپنی کئی غزلیں پیش کیں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں حافظ دین محمد، حافظ عبیداللہ، مفتی حبیب اللہ، حافظ ولی محمد، مفتی سعید احمد، مولانا ولی محمد سمیت متعدد معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے