कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بانسواڑہ جامع مسجد میں سیرتِ خاتم الانبیاء ﷺ کوئز کا انعامی جلسہ، 40 طلبہ کو 15؍ہزار روپئے کے انعامات سے نوازا گیا

کاماریڈی:5؍نومبر(راست) محترم و مکرم قارئین کرام..!ناظم جلسہ مفتی نوید قاسمی کے اطلاع کے مطابق بروز منگل بعد نماز مغرب جامع مسجد مرکز بانسواڑہ ضلع کاماریڈی میں سیرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کوئز کا انعامی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت *مولانا محبوب صاحب* بچکندہ تشریف لائے اور آپ کے ذریعے سے امت کو یہ سبق دیا گیا کہ ہمیں ہر حال میں اپنی اولاد کو مکاتب کے جال میں ڈھال کر رکھنا ہے اور اپنے بچوں کا تعلق ضرور مسجد سے اور محلے کے امام سے وابستہ رہیں ،اس موقع پر حضرت مولانا محمد علی صاحب (جامع مسجد کے امام و خطیب ) نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں حضور ﷺکی سیرت کو پڑھانا چاہیےکیونکہ حضور ﷺکا ہماری طرف بھیجا جانا بھی اللہ کی طرف سے ایک انعام عظیم ہے۔اس موقع پر مقامی علماء کرام نے بھی اپنے خطابات سے امت کو دینی بیداری کا سبق دیا۔جن میں سے پہلے نمبر پر حضرت مولانا اعجاز صاحب ناظم مدرسہ عائشہ للبنات بانسواڑہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے ضرور دینا چاہیے۔مفتی عمر بن عیسی قاسمی صاحب ناظم مدرسہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کو موبائل سے دور رکھنا اس زمانے میں سب سے زیادہ ضروری ہے اور مکاتب میں اپنے بچوں کو داخلہ دلوانا یہ وقت کی اولین ضرورت اور تقاضا ہے۔اس موقع پرمولانا سفیان صاحب اور حافظ عثمان صاحب نے دفتر پیام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم حیدراباد کے ذمہ داران بالخصوص مولانا عبدالوحید خان صاحب قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس توجہ دہانی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی۔ماشاءاللہ۔اس اجلاس میں تقریبا 40 طلبہ کرام کو تقریبا 15 ہزار کےانعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر حافظ عثمان صاحب حافظ شکیل صاحب حافظ انتظار صاحب مولانا رفیق صاحب حافظ پرویز صاحب مولانا جاوید صاحب شریک جلسہ رہے۔طلبہ اور ان کے سرپرست احباب اس اجلاس سے بہت زیادہ خوش ہوئے پروگرام کے روح رواں مولانا سفیان صاحب حافظ عثمان صاحب کی خدمات کو تمام ہی مہمانان کرام نے خوب سراہا اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔آخر میں حضرت مولانا محمد علی صاحب کے دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ناظم جلسہ مفتی نوید قاسمی نے تمام ہی علمائے عظام اور شرکاء کرام کا شکریہ ادا کیا۔بالخصوص اساتذہ مکاتب کا جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اور طلبہ کرام کو سیرت کوئز کے سوالات یاد دلانے میں بڑا رول ادا کیا۔اللہ ان تمام کو اس کا نعم البدل عطا فرمائے،آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے