कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادارۂ ادبِ اسلامی کے زیرِ اہتمام’’پڑوسیوں کے حقوق‘‘کے زیرِ عنوان آل مہاراشٹرمضمون نویسی کا مقابلہ

اکولہ:3؍نومبر(راست) جماعتِ اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے منائی جانے والے ’’حقوقِ ہم سایہ مہم‘‘ کے ضمن میں ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کے زیرِ اہتمام گیارہویں تا گریجویشن کے اردو میڈیم کے طلبا وطالبات کے لیے’’پڑوسیوں کے حقوق‘‘ کے زیرِ عنوان ریاستی سطح کا مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا ہے۔انعامِ اول دو ہزار ایک سو روپیے کااور انعامِ دوم گیارہ سو روپیوںکاہوگا۔اس کے علاوہ سرٹیفیکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ججوں کا فیصلہ قطعی اور آخری ہوگا۔مضمون اے فور سائز کے کاغذ پرصفحے کی ایک جانب خوش خط تحریر شدہ ہو۔ مضمون تین تا چارصفحات پر مشتمل ہونا چاہیے۔ مضمون کے آخر میں مضمون نگار کا مکمل نام، فون نمبر ،کلاس،کالج کا نام اور شہر کے نام کااندراج ضروری ہے۔ مضمون کے ساتھ کالج میں زیرِ تعلیم ہونے کا بونافائڈ سرٹیفیکیٹ منسلک کرنا بھی لازمی ہے۔مضمون 18نومبر تک درجِ ذیل واٹس ایپ نمبر پر پی ڈی ایف کی شکل میں ارسال کریں۔

9890225075
فرید مونس
آکوٹ ،ضلع اکولہ
سیکریٹری ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے