कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ میں کانگریس پارٹی کے دفتر کا افتتاح

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن پر کانگریس ہی دوبارہ اقتدار میں آئے گی: ہرش وردھن سپکال

ناندیڑ:30؍اکتوبر(نامہ نگار) ناندیڑ شہر کانگریس کا ایک مضبوط ترین قلعہ رہا ہے۔ آئندہ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں بھی کانگریس پارٹی کو اکثریت ملے گی اور میونسپل کارپوریشن پر کانگریس کا ہی جھنڈا لہرایا جائے گا۔ اس طرح کا عزم مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے ظاہر کیا۔ ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ میں 6؍پربھاگوں پر مشتمل ایک زون آفس کانگریس پارٹی کا قائم کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اس دفتر کا افتتاح ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، ضلع صدر راجیش پاؤڑے، ہنمنت پاٹل ، او بی سی کے ریاستی صد ریشپال بھنگے، شہر صدر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، سینئر لیڈر سریش گائیکواڑ، آنند چوہان ، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر رحیم احمد خان، شہر صدر عبدالعزیز قریشی سمیت کانگریس پارٹی کے سابق کارپوریٹرز، شہر کمیٹی کے عہدیداران اور علاقہ کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔علاقہ کے سابقہ کارپوریٹرز نے مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی کی اور ان کا استقبال کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہر صدر عبدالستار نے کہا کہ دیگلور ناکہ اور اطراف سے ہی کم سے کم 24؍مسلم کارپوریٹرز اس بار بھی کانگریس کے منتخب ہوں گے۔ شہر میں کانگریس کے لیے ماحول سازگار ہے اور پارٹی کو اکثریت حاصل ہوگی۔ رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے دو لوک سبھا الیکشن میں ناندیڑ کی عوام نے کانگریس کی بھرپور مدد کی، خاص کر مسلم ووٹرس کی تائید کانگریس کو حاصل رہی جس سے وہ بھی بھاری اکثریت سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی آج ملک بھر میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، پچھلے دنوں امیت شاہ نے مہاراشٹر کے مقامی اداروں کے الیکشن کے سلسلہ میں دورہ کرکے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئندہ الیکشن میں ختم ہوجائیں گی۔ مگر مہاراشٹر کی عوام گجرات کے دونوں لیڈروں کو اُن کا مقام دکھا دے گی۔ ناندیڑ کانگریس کا ایک مضبوط قلعہ ہے، کسی کے جانے سے کانگریس پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ ناندیڑ کی عوام آج بھی کانگریس کے ساتھ ہے۔ آئندہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ناندیڑ بلدیہ پر کانگریس کا ہی جھنڈا لہرایا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے