कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ورکشاپ برائے اساتذہ: "اے۔آئی۔ ٹولز فار ٹیچرز

پربھنی:28؍اکتوبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد (MANUU) کے زیرِ اہتمام اور سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلینس (CEE)، پربھنی کے مقامی اشتراک سے ایک خصوصی ورکشاپ بعنوان "AI Tools for Teachers” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ ورکشاپ 4 نومبر 2025ء، بروز منگل کو لائبریری ہال، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول، پربھنی میں صبح 9:30 بجے تا شام 5:00 بجے منعقد ہوگا۔ اس ورکشاپ میں تمام اساتذہ کو شرکت کے لیے خوش آمدید کہا گیا ہے۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کے لیے چائے اور ظہرانے (Lunch) کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ تمام شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔یہ ورکشاپ مکمل طور پر مفت ہے، تاہم شرکت کے لیے پیشگی آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے، جو درج ذیل لنک کے ذریعہ کی جا سکتی ہے: https://shorturl.at/bI8ER
اس ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے مختلف آلات اور ذرائع پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی، جن کے استعمال سے اساتذہ تدریسی و تعلیمی عمل کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ اے۔آئی۔ ٹولز کے ذریعے تدریسی مواد، کوئز اور امتحانات کو کس طرح آسان اور جدید انداز میں تیار کیا جا سکتا ہے۔یہ ایک سنہری موقع ہے ان تمام اساتذہ کے لیے جو تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے