किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک دن بابری مسجد کی تعمیر نو ضرور ہوگی:مسلم مجلس

لکھنؤ، 6 دسمبر:بابری مسجد کی 31ویںشہادت کی برسی پر آل انڈیا مسلم مجلس کے کارکنان کا تعزیتی اجلاس کاانعقاد دفتر مسلم مجلس تکیہ پیر جلیل قیصر باغ لکھنؤ میں پارٹی کے ریاستی صدر محمد ندیم صدیقی ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا شرکاء اجلاس نے بابری مسجد کی شہادت کو گاندھی جی کے قتل کے بعد ملک کی دوسری دہشت گردانہ واقعہ بتاتے ہوہے کہا کہ 6دسمبر 1992 کو اس وقت کی ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی سرپرستی میں انتہاپسندوںنے ملک کے دستور ،عدالت کی بالادستی کی دھجیاں بکھیرتے ہوے بابری مسجد شہید کرکے ملک کی پیشانی پر جوداغ لگادیا تھا امید تھی کہ ملک کی عدالت عظمیٰ سے انصاف ملنے پر اس داغ کو مٹایا جا سکے گا لیکن عدالت عظمیٰ نے یہ مانتے ہوے کہ بابری مسجد کی تعمیر کسی مندر کو منہدم کر کے نہیںتعمیر کی گئی تھی ،بابری مسجد میں مورتیاں رکھنا اور بابری مسجد شہید کرنا مجرمانہ فعل تھا مرکزی حکومت کے دباؤ میں دستور ہند میں حاصل مخصوص اختیار کا غلط استعمال کرکے بابری مسجد کی شہادت کے ذمیداران کے حق میں فیصلہ دے کر انصاف کا گلا گھونٹ دیا جس سے جہاں عدالت عالیہ کا وقار مجروح ہوا ہے وہیں پوری دنیا میں ملک کی عدالت بڑے پیمانے پر زبردست تنقیدہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک کے حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ شہید بابری مسجد کی زمین پر تعمیر ہونے والی مندر کامودی جی نے سنگ بنیاد رکھ کر اور اب جنوری میں انھیں کی ہاتھوں افتتاح کرنے کا اعلان کر کے حکومت نے بتا دیا ہے کہ جس دستور ہند کے تحت حکومت قائم ہوئی ہے اسکی اسے پرواہ نہیں رہ گئی ہے ۔اب ملک کو آر ایس ایس کے دستور پر چلایا جائے گا جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کے دستور ،سیکولرزم،جمہوریت عدالت کی بالادستی پر اعتماد و یقین رکھنے والوں کو خطرناک اور بدترین حالات کاسامنا کرناپڑے گا اس لیے ملک کے دستور ، جمہوریت ،اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے آر ایس ایس و بھارتیہ جنتاپارٹی کے عزائم کو نا کام کرنے کیلئے ملک کی 80فیصدی عوام کو متحد ہوکر آ واز اٹھانا ہوگا جہاں تک بابری مسجد کی شہادت کا سوال ہے مسلمان بابری مسجد کی تعمیر نو ہونے کیلئے ہمیشہ دعا اور تعزیتی جلسہ کرتے ہوئے مسجد کی شہادت اور عدالت کی نہ انصافی کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا وقت کروٹ بدلتا رہتا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات سے یقین کامل ہے کہ ایک نہ ایک دن شہید بابری مسجد کی تعمیر نو ضرور ہوگی اجلاس میں بابری مسجد کی تعمیر نو کی دعا کرتے ہوئے 6 دسمبر کو بطورِ یوم سیاہ ،یوم غم ہمیشہ مناتے رہنے کا عہد لیا گیا۔اجلاس میں خاص طور سے سیدتوفیق جعفری،محمد ندیم صدیقی ایڈووکیٹ صدر مسلم مجلس اتر پردیش، عرفان خان قادری جنرل سکریٹری اتر پردیش ،محمد محسن خان ایڈووکیٹ، شعیب خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر افسر،ڈاکٹرانورالحق، اطہر علی، محمد عظیم، بابو بھائی، جمال اشرف خان، محمد نوشاد، شعیب بن حبیب اور عامر خان وغیرہ شامل رہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے