कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، مکتب ہدایت الاسلام مشتاق علی نگر اور مکتب یسین مدار ٹیکڑی نے ناموسِ رسالت سیرتِ النبی ﷺ بین المکاتب سیرت کوئز مقابلہ میں حاصل کی نمایاں کامیابی

استادِ محترم حافظ محمد مزمل عبدالکریم صیقلگر کی بہترین کارکردگی

ملکاپور:30/ ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق بتاریخ 28 ستمبر 2025 بروز اتوار کو تحفظ ناموس رسالت سیرتِ النبی ﷺ بین المکاتب سیرت کوئز مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا. اس مقابلے میں شہر ملکاپور یعنی مقامی سطح پر اسکولز و مدارس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا. اس مقابلے میں استاد محترم حافظ محمد مزمل عبدالکریم صیقلگر کے دو مکتب ،ا۔مکتب ہدایت الاسلام مشتاق علی نگر پارپیٹھ 2- مکتب یسین مدار ٹیکڑی پارپیٹھ دونوں مکتب سے پانچ ، پانچ کل 10 طالبات ( لڑکیوں) نے حصہ لیا تھا جس میں واحد ان کے دونوں مکتب سے 9 طالبات نے اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی. ملکاپور مقامی سطح پر اس کوںٔز مقابلہ میں ایک استادِ محترم کے زیر تعلیم 9 بچیوں نے ٹوپ کیا اور ملکاپور میں مقامی سطح پر ایک ریکارڈ قاںٔم کیا جو قابل تعریف و لاںٔق تحسین ہے. مکتب ہدایت الاسلام مشتاق علی نگر پارپیٹھ ملکاپور سے الماس ناز آصف خان اس بچی نے 100 میں سے 100 نمبر حاصل کر اول مقام حاصل کیا اور اسی مکتب سے اول نمبر یاسمین پروین جابر شاہ اور اول نمبر ارم فاطمہ کریم خان نے حاصل کیا ،دوم نمبر سے الفیہ پروین مجید خان اور سوم نمبر سے مسیرہ انم انیس خان نے کامیابی حاصل کی . دوسرا مکتب، مکتب یسین مدار ٹیکڑی پارپیٹھ ملکاپور سے زنیرہ عالم فیروز خان نے اول مقام حاصل کیا اور البینہ پروین شیخ ببلو ، تسمیہ شہزین محمد ریحان اور ذکری فاطمہ محمد رضوان نے سوم مقام حاصل کامیابی درج کرائی. پروگرام کی صدارت مولانا عبداللہ خان صاحب عارفی نے کی اور نظامت کے فرائض ناظم پروگرام حافظ سید ساجد غازی نے انجام دیںٔے معزز مہمانان، علماء و حفاظ کے ہاتھوں طلباء وطالبات کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا پروگرام کے ناظم حافظ سید ساجد غازی اور منتظمین کمیٹی کے علاوہ شہر ملکاپور کے مکاتب کے معلمین کی اور حافظ محمد مزمل عبدالکریم صیقلگر کی سراہنا کی گئی. حافظ محمد مزمل عبدالکریم صیقلگر کو خصوصی تعریف و مبارکباد پیش کی گئی کہ ایک ہی استاد کے زیر تعلیم وتربیت 9 بچیوں نے ٹوپ کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی. الحمدللہ پروگرام کامیاب رہا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے