कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دنیا کی رنگینیاں اور لذتیں ہمیں دھوکے میں ڈال دیتی ہے

تحریر:شیخ عمران علی احمد علی
ڈاکٹر ذاکر حسین جونیرٔکالج پربھنی
8087472707
بذریعہ ضلع ۔نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

رات تقریباً دس بجے محلے کی مسجد سے یہ اعلان ہوا ۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔ مرنے والے شخص کا نام پتہ اؤر تدفین سے متعلق اطلاع دی گئی ۔ کچھ دیر کے بعد واٹس ایپ پر مرحوم کی تصویر کے ساتھ دیگر تفصیلات آچکی تھی ۔مرحوم شہر کی نامور شخصیت تھی ۔ مسجد سے پھر اعلان ہوا ۔ ایک ضروری اعلان ،، اعلان سن کر میں سوچتا رہا کہ یہ اعلان صرف مرحوم کی مرنے کی ایک اطلاع ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے بھی یاد دہانی ہیکہ ایک دن ہمارا بھی ایسے ہی اعلان کیا جائے گا ۔ اور تب ہم وہ اعلان سن نہیں پائیں گے۔ ہم میں اکثر لوگ دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں ۔ لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی ہر چیز فنا ہونے والی ہے ۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اس فانی دنیا میں رہتے ہوئے ۔ اپنی ابدی زندگی یعنی آخرت کی تیاری کرے ۔ اصل زندگی وہ ہے جو قبر کے بعد ہے۔ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا میں ایسے رہو جیسے ایک مسافر یا راہ چلنے والا ہو۔ بخاری۔۔ موت ہمیں جھنجھوڑتی ہے کہ اصل زندگی قبر کے بعد ہے۔ انسان چاہے کتنا ہی دولت مند ہو کتنا ہی طاقتور ہو جب موت کا وقت آتا ہے ۔ تو سب کچھ پیچھے رہ جاتا ہے ۔ قبر میں نہ عہدے کام آتے ہیں ۔ نہ مال و دولت نہ جاہ و جلال اؤر نہ ہی رشتوں کی بھیڑ صرف ہمارے اعمال ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ۔ دنیا فانی اور عارضی جگہ ہے ۔ یہاں کا ہر سکون خوشی اور ہر غم لمحاتی ہے۔ ، اور دنیا کی زندگی تو ایک دھوکے کا سامان ہے،، آل عمران ۔ یہ آیات سمجھاتی ہے کہ دنیا کی رنگینیاں اور لذتیں ہمیں دھوکے میں ڈال دیتی ہے ۔ انسان انھیں اصل حقیقت سمجھ کر ان کے پیچھے بھاگتا ہے۔ اور ان لذتوں کو حاصل کرنے کے لئے جھوٹ بولتا ہے ۔ دھوکہ دیتا ہے۔ حرام کی دولت کماتا ہے۔ اور یہ بھول جاتا ہے کہ زندگی فنا ہونے والی ہے ۔اسکے بعد اسے اپنے کیے گئے اعمال کا حساب دینا ہے۔ اگر کوئی انسان یہ سمجھے کہ یہ سب کچھ ہمیشہ رہے گا تو یہ اس کی بھول اور غفلت ہے۔ لہذا برائی سے بچے حقوق العباد ادا کریں ۔ والدین کا ادب کرے ۔دلوں کو توڑنے کے بجائے دل جوڑیں یہی اصل سرمایہ ہے۔ جو ہمارے ساتھ قبر میں جائے گا زندگی کو نیکی خدمت اور عبادت کے ساتھ گذاریں تاکہ ہماری یاد بھی نیک اعمال کے ساتھ باقی رہے۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے