कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اللہ کرے مرحلہ شوق نا ہو طے۔۔۔۔

116 کتابوں کے خالق ڈاکٹر نذیر فتح پوری کو مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے 2022ءریاستی سطح کا ’’ولی دکنی ‘‘ایوارڈ

نذیر فتح پوری کا نام اردو دنیا کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے۔ بر صغیر کے ادیب و شاعروں میں بڑی عزت اور احترام کے ساتھ ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے فکر و فن پر انہیں کئی بین الاقوامی، قومی، ریاستی اور علاقائی سطح پر اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ 1992میں پہلا ایوارڈ راجستھان اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے وزیر اعلٰی بھیرو سنگھ شیخاوت کے بدست حاصل کیا تھا۔ 2017 میں ان کی ادب اطفال کی پہلی کتاب میرا دیش مہان کے لیے قومی اردو ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی جانب سے بھی ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔
ان کا تخلیقی سفر 1970ء سے شروع ہو کر اب تک جاری ہے۔ مختلف موضوعات پر ان کی 116 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ اور داد و تحسین سے بھی نوازی جاچکی ہیں۔ گذشتہ چوالیس برسوں سے سہ ماہی رسالہ اسباق جو پونے سے شائع ہوتا ہے اس کی ادارت کی ذمہ داری بھی سنبھال رکھی ہے۔ اس کے علاوہ نذیر فتح پوری کے فکر وفن پر 25 کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ مزید یہ کہ دو پی ایچ ڈی مکمل ہو چکی ہے ، ایک ایم فل کیا جا چکا ہے ، ابھی تیسری پی ایچ ڈی جاری ہے۔نذیر فتح پوری کی ادبی خدمات کو ایک باب میں قید کرنا ، سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے .وہ بیک وقت ایک شاعر، ادیب ، محقق، نقاد، مبصر ، انشا پرداز ، انشائیہ نگار، ترجمہ نگار، ڈرامہ نگار ، تذکرہ نگار، صحافی ، خاکہ نگار ہے۔ ساہیتہ اکادمی کے ریاستی سطح کے دکنی ایوارڈ مع اکاون ہزار روپے، حاصل کرنے کے لیے کے انہیں صمیم قلب سے مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

عرب شبانہ رضوان
انچارج پرنسپل( ریسرچ اسکالر )
اردو ثانوی و اعلٰی ثانوی مدرسہ بوپوڑی پونے 411020

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے