कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’ادب سے تعلق رکھنے والا کبھی بے ادب نہیں ہوتا‘‘ پروفیسر حامد اشرف

شعبہ اردو چھترپتی شیواجی کالج اودگیر میں بزم اردو ادب کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر حامد اشرف کا خطاب

اُودگیر :28؍ستمبر (راست)شعبہ اردو، چھترپتی شیواجی راجے مہاودیالیہ، اُودگیر میں بزمِ اردو ادب کا قیام عمل میں آیا۔ افتتاحی اجلاس میں پروفیسر حامد اشرف (صدر شعبہ اردو، ایم یو کالج اُودگیر) مہمانِ خصوصی اور پروفیسر آر۔ایم۔ مانجرے (پرنسپل) صدرِ اجلاس کی حیثیت سے مسند پر جلوہ افروز تھے۔تقریب کا آغاز بی ایس سی سالِ اول کی طالبہ شیخ نشرا کی دلنشین تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شیخ ظفری نے خوش الحانی سے حمد اور شیخ مدیحہ نے ترنم آمیز آواز میں نعتِ پاک پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔مہمانِ خصوصی کے تعارف کی ذمہ داری بی اے سالِ دوم کی ہونہار طالبہ شیخ البیرا نے نبھائی۔ مسند پر موجود تمام معززین کی گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر طالبات سید حبا، شیخ حنا، اور منیار الفیہ نے اپنی پرلطف تقاریر سے سامعین کو محظوظ کیا، جبکہ طوبی اور عائشہ نے ہم آواز ہو کر ترانہ “اے نوجواں آگے بڑھ” پیش کیا۔تقریب میں طلبہ و طالبات کی محنت سے تیار کردہ دیواری رسالہ “نورس” کی رسمِ رونمائی مہمانِ خصوصی، پرنسپل، صدر شعبہ اردو پروفیسر شیخ محبوب (محبوب ثاقب) اور دیگر اساتذہ کے ہاتھوں انجام پائی۔پروفیسر شیخ محبوب نے بزمِ اردو کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم طلبہ و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے، اور اردو کے بڑے شعرا و ادبا کی ادبی زندگی کا آغاز بھی ایسی ہی بزموں سے ہوا۔مہمانِ خصوصی پروفیسر حامد اشرف نے اردو زبان کی شیرینی، لطافت اور انقلابی قوت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو اپنے اسلاف کے مقررین جیسے مولانا آزاد، مولانا جوہر اور سروجنی نائڈو کی پیروی کی تلقین کی۔پرنسپل پروفیسر آر۔ایم۔ مانجرے نے اردو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، خاص طور پر وال پیپر ڈیزائننگ کی تعریف کی اور شعبہ اردو کی تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں کالج ہذا کے آئی۔کیو۔اے۔سی کوآرڈی نیٹر و لائبریرین ڈاکٹر وشنو پوار، شعبہ حیوانیات کے استاد ڈاکٹر سنجیے نٹورے، شعبہ ہندی کے صدر پروفیسر وی کے بھالے راو، شعبہ ہندی کے استاد محترم سوریہ ونشی صاحب اور شعبہ کھیل کود کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نہال احمد خان بھی مسند پر موجود رہے۔تقریب میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی، جنہوں نے پرجوش انداز میں تمام پروگراموں سے لطف اٹھایا۔تقریب کا اختتام شعبہ اردو کے استاد محترم محمد سہیل کے پُراثر کلماتِ تشکر پر ہوا، جنہوں نے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے