कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں صوفی اسلامک کوئز کی تقسیم انعامات تقریب، 207 طلباء و طالبات کی شاندار شرکت

سیلو:28؍ستمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) مورخہ 27 سپتمبر بروز ہفتہ صوفی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں منعقدہ صوفی اسلامک کوئز کے تقسیم انعامات کا شاندار پروگرام سیلو شہر کے مدنی فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا پروگرام کا آغاز احمان خان چاند خان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد خدیجتہ الکبری نے اپنی بہترین آواز میں ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا اس پروگرام کی صدارت سیلو شہر کے مدینہ مسجد کے امام جناب محمد ریس صاحب قاسمی عرف خواجہ مولانا نے کی مہمانان خصوصی کے طور پر پربھنی سے تشریف لائے جناب سمیع اللہ خان صاحب لکچرار جناب سمیع الدین صدیقی صاحب سیلو شہر کے الفلاح ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے ذمداران جناب پٹھان رشید خان صاحب انجینیئر جناب رفیق سر سیو لی جناب شمش الدین صاحب موجود تھے پروگرام کی غرض وغایت بیان کرتے ہوے صوفی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری جناب محمد عبدالعلیم صوفی نے بتایا کہ اس پر آشوب دور میں طلباء وطالبات اپنے اسلاف اکرام کی تاریخ کو بھلا بیٹھے اور موبائل کے بے جا استعمال نے انکی زندگیوں کو تباہ کردیا ہے اس اسلامی کوئز کامقصد طلباء حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت انبیاء کرام علیہ السلام کے واقعات قرآن کریم کے بارے میں علم حاصل کر سکیں اور الحمداللہ اس مقصد میں ہم کامیاب بھی ہوے ہیں دس یوم قبل طلباء کو ایک کتاب 512 سوالات کی فراہم کی گئی تھی اور اس میں سے سو سوالات پوچھے گئے تھے جس میں سیلو کے مختلف اسکولوں سے 207 طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور تقریباً 40 طلباء نے 80 کے اوپر نمبرات حاصل کیے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طلباء نے کافی محنت کی اسی لیے انعامات کی رقم 6000 سے بڑھا کر 11000 کردی گئی اور یہ رقم تمام طلباء وطالبات کو تقسیم کی گئی انعام اول ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو کی طالبہ ادینہ فردوس جاوید خان نے حاصل کیا اور وہی انعام اول عایشہ مریم ضلع پریشد سی پی ایس نے حاصل کیا انعام دوم انابیہ اسمعیل قریشی اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول سے خدیجہ مجید نے حاصل کیا اور انعام سوم فضاء ابراھیم نے حاصل کیا اسی طرح سے شیلجہ پرائمری اسکول سے ادیبہ نعیم انصاری اور خان عبدالغفار خان ہائی اسکول سے حذیف خان نے حاصل کیا اسی طرح یاسر اردو ہائی اسکول سے فضاء ابراھیم نے انعام حاصل کیا اس کے علاوہ دس طلباء وطالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا اور تمام شرکاے مقابلہ کو خوبصورت سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا پروگرام کی خوبی یہ رہی کہ شدت کی بارش کے باوجود طلباء وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے پروگرام کو کامیاب بنانے میں رضوان عبدالرشید ارشاد خان حافظ محمد جنید ندوی۔ محمد لیق شیخ احمد حمید بھائی سید صابر محمد عبدالوا سع نے انتھک محنت کی آخر میں ناظم جلسہ محمد عبدالعلیم صوفی نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے