कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج ناندیڑ میں ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ پر جلسہ عام

ناندیڑ :26؍ستمبر(راست) آئی وائی ایف (IYF) طلبہ و نوجوانوں کی جمیعت کی جانب سے کالج طلبہ میں ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ کے موضوع پر بروز اتوار 14 ستمبر کو کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب ان شاء اللہ بروز جمعہ 26 ستمبر 2025 ءکو ایک بابرکت جلسہ عام کی شکل میں منعقد کی جارہی ہے یہ جلسہ عام فیمس فنکشن ہال، مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں منعقد ہوگا جس کا وقت بعد نمازِ جمعہ تا عصر ہوگا۔ جلسہ میں مختلف معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا اور سیرتِ طیبہ ﷺ سے متعلق قیمتی نکات پیش کیے جائیں گے۔آئی وائی ایف کے ذمہ داران نے طلبہ و نوجوانوں سے خصوصاً اور عوّام سے عموماً بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ سیرتِ نبوی ﷺ کے سنہری پہلوؤں سے استفادہ کیا جاسکے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے