कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع کے لیے چار دن کا یلو الرٹ جاری

ناندیڑ: 23 ستمبر(نامہ نگار) ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر، ممبئی کی طرف سے 23 ستمبر کو جاری کردہ ہدایت کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 23، 24، 25 اور 27 ستمبر 2025 ءکو چار دن کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 23 اور 25 ستمبر 2025 ءکو ضلع کے کچھ مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے، بجلی کی کڑک کے ساتھ گرج اور ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ 26 اور 27 ستمبر 2025 ءکو ضلع کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کی زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل ضلع انتظامیہ نے کی ہے۔
یہ اقدامات کریں:
اگر گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہو تو باہر جانے سے گریز کریں۔ اگر آپ کھلی جگہ پر ہیں اور قریب میں کوئی محفوظ عمارت نہیں ہے تو نیچی جگہ پر جائیں اور گھٹنوں میں سر رکھ کر بیٹھ جائیں۔ اگر آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ گھر کے بالکونی، چھت یا باہر کے برآمدے میں نہ رکیں۔ اگر آپ گھر میں ہیں اور برقی آلات چل رہے ہیں تو انہیں فوراً بند کر دیں۔ تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبوں اور دیگر لوہے کی اشیا سے دور رہیں۔ اگر آپ پانی میں کھڑے ہیں تو فوراً پانی سے باہر نکلیں۔
یہ اقدامات نہ کریں:
اگر آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔ شاور کے نیچے نہانے سے گریز کریں۔ گھر کے بیسن کے نل، پانی کی پائپ لائن کو نہ چھوئیں اور نہ ہی کسی برقی آلے کا استعمال کریں۔ گرج اور طوفانی ہواؤں کے دوران لوہے کے ڈھانچے سے بنے خیمے یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔ بلند درخت کے نیچے پناہ نہ لیں۔ دھاتی میناروں کے قریب کھڑے نہ ہوں۔ اگر آپ گھر میں ہیں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی گرتے ہوئے نہ دیکھیں، یہ باہر کھڑے رہنے جتنا ہی خطرناک ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے