कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسسٹنٹ ٹیچر محمد حفیظ کو مثالی استاد کے اعزاز سے نوازا گیا

پربھنی :23؍ستمبر(ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف )شہر میں جن سہیوگ سوسائٹی کی جانب سے ہر سال مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والے معززین کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال 21ستمبر 2025 بروز اتوار کو بی رگھوناتھ ہال میں منعقد جلسے میں شکشک آمدار جناب وکرم کالے کے ہاتھوں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اس پروگرام کی صدارت راشٹراوادی کانگریس کے صدر عبدالمجید سیٹھ نے کی۔ اس موقع شکشک آمدار وکرم کالے صاحب، سماج بھوشن بشیر احمدسر، ثناء ایجوکیشن سوسائٹی کےزیرِ انصرام اقراء اُردو اسکول کے صدر حاجی سید مجاہدعلی سر ، آر ڈی ماگرسر، نیز سینیٹ ممبر نارائن چودھری۔ ڈاکٹر نیتاگایکواڑ، آرگنائزیشن کے صدر محمود خان وغیرہ موجود تھے اس رنگا رنگ تقریب میں اقراء اُردو پرائمری اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر محمد حفیظ محمد اعظم کو شکشک آمدار وکرم کالے کے ہاتھوں آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عبدالحفیظ کو آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جانے پر صدر سوسائٹی ، صدر مدرس ساتھی اساتذہ اور رشتہ دار و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے