किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹرک ڈرائیور کے قتل کا مفرور ملزم ایل سی بی کے شکنجہ میں!

ناندیڑ:22 نومبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں مارتلا علاقہ میں پٹرول پمپ کے سامنے بیرون ریاست کے ٹرک ڈرائیور سے زبردستی رقم چھین کر نامعلوم ملزمین نے خنجر سے اُس کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302,394,34 کے علاوہ 4/25,4/27 اسلحہ ایکٹ کے تحت جرم نمبر 362/2022 درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ واردات کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم اس معاملہ کے دیگر ملزمین مفرور تھے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر کو مفرور ملزمین کو تلاش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد ایل سی بی کی جانب سے مفرور ملزمین کی تلاش جاری تھی۔ آج لوکل کرائم برانچ کو ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ معاملہ کے ملزم دیانند آنندا بھوسلے ( 21 سال، ساکن باروڈ، تعلقہ قندہار، ضلع ناندیڑ) کو موضع باروڑ تعلقہ قندہار ضلع ناندیڑ سے حراست میں لے کر اُس سے تفتیش کی گئی تو ملزم نے جرم کا اعتراف کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے اُسے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائو دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر پانڈورنگ مانے، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر مادھو کیندرے و دیگر افسران و ملازمین نے حصہ لیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے