कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قطر میں حماس کی مذاکراتی قیادت پر بزدلانہ صہیونی حملے کی عرب اور عالمی سطح پر شدید مذمت

غزہ :9 ستمبر:عرب ممالک اور عالمی برادری نے منگل کے روز دوحہ میں حماس کے مذاکراتی وفد پر قابض اسرائیل کے خونریز حملے کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ صہیونی غرور اور درندگی خطے کو مزید آگ میں دھکیل رہی ہے۔
الجزائر:
الجزائر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ امن پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی اس کی درندگی کی کوئی حد ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ قابض اسرائیل کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے جرائم کا حساب لے۔
ترکیہ:
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کا اعلان ہے کہ قابض اسرائیل امن نہیں بلکہ جنگ چاہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قطر، جو ثالثی کر رہا تھا، اب خود صہیونی ہدف بن گیا ہے اور یہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ترکیہ نے قطر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو اس کے تسلسل سے جاری جرائم سے روکے۔
مصر:
مصری صدارت نے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری پر براہ راست وار ہے جو ایک ناقابل قبول اور خطرناک پیش رفت ہے۔ مصر نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ مصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو فوری طور پر روکے اور اسے حساب کے کٹہرے میں لائے۔
سعودی عرب:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے رابطہ کر کے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے تمام وسائل قطر کے ساتھ کھڑا کرنے کو تیار ہے اور اس صہیونی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔
اردن:
اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی قطر کے امیر سے رابطہ کر کے کہا کہ "قطر کا امن ہی اردن کا امن ہے”۔ وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اس حملے کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو لگام دی جائے۔
امارات:
اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا کہ خلیجی ممالک کا امن ناقابل تقسیم ہے۔ وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور صہیونی حملے کو دھوکے باز اور غدارانہ قرار دیا۔
کویت:
کویتی وزارت خارجہ نے اس جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
سلطنت عمان:
سلطنت عمان نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے قتل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی توہین اور ریاستوں کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی:
صدر محمود عباس نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ فلسطینی رہنما حسین الشیخ نے کہا کہ یہ اقدام پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔
شام:
شام نے بھی اس صہیونی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے قطر کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔
لبنان:
لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ قابض اسرائیل خطے کے امن کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا۔
مراکش:
مراکش نے اس حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور قطر کی خودمختاری کی پامالی پر صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوڈان:
سوڈانی خودمختاری کونسل نے اس جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کے استحکام کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش ہے۔
یمن:
یمنی انصاراللہ کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ یہ حملہ تمام عرب اور اسلامی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے سب کو قابض اسرائیل کے عزائم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے دوحہ میں حماس کی قیادت پر صہیونی حملے کو قطر کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلا حملہ قرار دیا اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کہا۔
قطر کا ردعمل:
قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ اپنی خودمختاری پر کسی صہیونی حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ وزارت کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ حملہ قطری عوام اور مقیمین کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔ قطر نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے