कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کامیڈین منور فاروقی نے "بگ باس” میں نماز پڑھ کرفینز کے دل جیت لیے

ممبئی:۱۸؍نومبر: معروف بھارتی کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار منور فاروقی نے ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 میں نماز پڑھ کر اپنے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔منور فاروقی کا شمار بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین میں ہوتا ہے، وہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں اور ان دنوں وہ بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 میں بطورِ کنٹسٹنٹ نظر آرہے ہیں۔اب بگ باس کی حالیہ قسط کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں منور فاروقی نے لاکھوں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز کا وقت ہوتا ہے تو منور فاروقی اپنے سارے کام کاج چھوڑ کر ٹوپی پہن کر جائے نماز لیکر وہاں سے جانے لگتے ہیں جس پر ان کے ساتھی امیدوار انہیں روکتے ہیں لیکن منور فاروقی یہ کہہ کر وہاں سے چلے جاتے ہیں کہ میں نماز کے بعد بات کرتا ہوں، ویسے میں نے اپنے تمام کام ختم کرلیے ہیں۔یہ ویڈیو دیکھ کر منور فاروقی کے مداح بیحد خوش ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے محبت بھرے تبصرے کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بگ باس میں ہر سال مسلمان امیدوار بھی حصہ لیتے ہیں لیکن کبھی کسی کی عبادات کو کیمرے کے سامنے نہیں دِکھایا گیا، اب منور فاروقی کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔واضح رہے کہ منور فاروقی کو یکم جنوری سنہ 2021 کو اندور پولیس نے چار افراد سمیت گرفتار کیا تھا جن پر مبینہ طور پر ہندو دیوتاں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے