कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موبائل فارنسک وین ناندیڑ شہر میں فعال

ناندیڑ: 28؍اگست(نمائندہ اعتبار)ریاستی حکومت نے سنگین جرائم جیسے قتل، عصمت دری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ثبوتوں کی کمی یا شکایت کنندہ اور گواہوں کے منحرف ہونے کی وجہ سے ملزمین کے چھوٹ جانے کے معاملات پر قابو پانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نئے قانون کے تحت اب ایسے تمام جرائم جن میں 7 سال یا اس سے زیادہ کی سزا مقرر ہے، ان کی تحقیقات میں فارنسک شواہد کا لازمی استعمال کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں مہاراشٹر پولیس فورس میں موبائل فارنسک وین کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس کے تحت آج 28؍اگست 2025 ءکو ناندیڑ پولیس فورس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر، ناندیڑ سب ڈویژن کے لیے موبائل فارنسک وین فراہم کی گئی، جسے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ناندیڑ رینج شاہ جی اُماپ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر فعال کیا۔یہ موبائل فارنسک وین جدید ترین کیمیکل اینالیسس آلات، ڈی این اے اور خون کے نمونوں کی جانچ کے کٹس اور ڈیجیٹل شواہد اکٹھا کرنے کے آلات سے لیس ہے۔ یہ وین 24 گھنٹے دستیاب رہے گی اور اس میں اسسٹنٹ کیمیکل اینالسٹ، سائنسی آفیسر اور لیب اسسٹنٹ جیسے فارنسک ماہرین موجود رہیں گے۔موبائل فارنسک وین کے ذریعے جائے وقوعہ پر فوری جانچ شروع کی جا سکے گی اور ابتدائی نتائج حاصل ہوں گے، جس سے وقت کی بچت ہوگی، شواہد میں چھیڑ چھاڑ کے امکانات کم ہوں گے اور پولیس کو اصل شواہد مہیا ہوں گے۔ اس اقدام سے تفتیش میں رفتار آئے گی، عدالتی کارروائی میں شک و شبہات کم ہوں گے اور فارنسک تحقیقات میں اضافہ ہونے سے انصاف کے عمل میں شفافیت اور تیزی پیدا ہوگی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے