कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ،راشٹروادی کانگریس پارٹی کے باڑو پاٹل اور ایڈوکیٹ شعیب شیخ ضلع نائب صدر

جنرل سکریٹری سندیپ سنگھ راجپوت اور راہول جادھو شہر ورکنگ صدر نامزد

ملکاپور:26/ اگست ( محمد احسان سر ) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ نذیر قاضی نے ضلع میں عہدیداروں کا تقرر کیا ہے اور ضلع ورکنگ صدر پرساد راؤ جادھو کی رہنمائی میں ملکاپور تعلقہ میں باڑو بھاؤ پاٹل اور ایڈوکیٹ شعیب شیخ کو ضلع ناںٔب صدر مقرر کیا گیا جبکہ سندیپ سنگھ راجپوت کو ضلع جنرل سکریٹری اور راہول جادھو کو ملکاپور شہر ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے. ملکاپور تعلقہ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے اپنی جڑیں مضبوطی سے جما لی ہیں اور پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے پرساد راؤ جادھو کی رہنمائی میں مختلف مظاہرے و پروگرام نافذ کیۓ جا رہے ہیں۔ اس کے تحت ضلعی صدر ایڈوکیٹ نذیر قاضی نے 24 اگست کو سندھ کھیڑ راجہ میں ضلع میں عہدیداروں کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ضلع ورکنگ صدر پرساد راؤ جادھو کی رہنمائی میں ملکاپور تعلقہ کے واگھوڑا – چنچول کے سابق سرپنچ اور پچھلے کئی سالوں سے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں سرگرم باڑو بھاؤ پاٹل کو ضلع نائب صدر، سابق شہر ورکنگ صدر، محنتی سرگرم نوجوان لیڈر ایڈوکیٹ شعیب شیخ کو بھی ضلع ناںٔب صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور سندیپ سنگھ راجپوت کو ترقی دے کر ضلع جنرل سکریٹری، جبکہ شہر نائب صدر راہول جادھو کو شہر ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیداروں کے انتخاب سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں میں جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے تمام کا والہانہ استقبال کر انھیں مبارکباد پیش کی گئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے