कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں جلسہ فلسطین کو سب مل کر کامیاب بنانا ضروری

متحدہ احتجاجی کمیٹی برائے فلسطین ناندیڑ کی پریس کانفرنس

ناندیڑ:13؍نومبر ( نمائندہ اعتبار) غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و تشدد کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ناندیڑ میں 19؍نومبر کو عیدگاہ میدان پر ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں متحدہ احتجاجی کمیٹی برائے فلسطین ناندیڑ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس آج 13 نومبر بروز پیر کو فیمس فنکشن ہال میں منعقد کی گئی۔ پریس کانفرنس سے ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی نے غزہ میں نہتے معصوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم و بیش 50ہزار فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اسرائیل عالمی و جنگی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر معصوم بچوں،عورتوں اور بزرگ شہریوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے۔ اسرائیل کے ظلم و ستم اور ہٹ دھرمی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس سلسلے میں ناندیڑ کے غیور و انصاف پسند عوام کے لیے متحدہ احتجاجی کمیٹی برائے فلسطین ناندیڑ کی جانب سے 19؍نومبر کو عیدگاہ میدان میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ عام میں کثیر تعداد میں برادران اسلام کے علاوہ خواتین اور برادران وطن و دیگر طبقات کی نمائندہ شخصیتوں اورانصاف پسند عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاہم اس جلسہ فلسطین کو سب مل کر کامیاب بنانا ضروری ہے۔ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کرنے اور آپسی اختلاف رائے پر ملامت کرنے کا نہیں ہے، بلکہ سب مل کر متحدہ طور پر فلسطینی مظلوم مسلمانوںکا ساتھ دینے کا وقت ہے۔ اس لیے متحدہ احتجاجی کمیٹی برائے فلسطین ناندیڑ کی تمام باشعور انصاف پسند عوام اور تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ ناندیڑ میں منعقدہ جلسہ فلسطین میں کثیر تعداد میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوکر جلسہ کو کامیاب بنائیں۔پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی ،سابق میئر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، ایم آئی ایم کے مراٹھواڑہ صدر فیروز خان لالہ، ضلع صدر مرزا امجد بیگ، سابق کارپوریٹر صابر چائوش، عبدالرحیم خان،سید شیر علی، فاروق بدویل، عبدالرئوف زمیندار، خادمین اُمت کے صدر عابد خان،سینئر صحافی الطاف احمد ثانی کے علاوہ کثیر تعدادمیں اردو میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے