कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع پولیس کا فٹ انڈیا اور سماجی ہم آہنگی سائیکلو تھان کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

ناندیڑ:25؍اگست ( نمائندہ اعتبار) حکومت ہند کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کیہدایات کے مطابق اور ’’فٹ انڈیا‘‘ مہم کے تحت تمام پولیس یونٹس کو ’’فٹ انڈیا سائکلنگ ڈرائیو‘‘ کے خصوصی پروگرام کو نافذ کرنے کے بارے میں ہدایات موصول ہوئیں۔ اس کے پیش نظر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں فٹ انڈیا مہم کے تحت ناندیڑ پولیس فورس کی جانب سے 24 اگست 2025 ءکو صبح 6:30 بجے کے قریب پولیس ہیڈکوارٹر ناندیڑ سے ترنگا چوک، وزیرآباد چوک، کلامندر، شیواجی نگر، آئی ٹی آئی چوک، سری نگر، ورکشاپ ٹی پوائنٹ، بھاگیہ نگر، آنند نگر، سری وسنت راؤ نائیک ٹی پوائنٹ، انابھاؤ ساٹھے چوک، ہنگولی گیٹ اوور برج، تحصیل دفتر، چکھلواڑی، مہاویر چوک، ترنگا چوک، پولیس ہیڈکوارٹر کے راستے پر’’فٹنس کی ڈوز آدھا گھنٹہ روز‘‘ کے پیغام کو عام کرنے اور فٹنس کو روزمرہ زندگی کا اٹوٹ حصہ بنانے کے لیے سائکلوتھان مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلے کا آغاز ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہاجی اُماپ( ناندیڑ رینج) اور ضلع کلکٹر راہل کرڈیلےنے سبز جھنڈی دکھا کر پولیس ہیڈکوارٹر سے کیا۔اس سائکلوتھان مقابلے میں کئی کالجوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں، اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء، این سی سی کیڈٹس، شہری اور پولیس اہلکاروں سمیتتقریباً ایک ہزار سے بارہ سو افراد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے (۱) نیتک مہیش چولوار نے پہلا مقام(۲) وشنو پوار نے دوسرا مقام، اور (۳) درویش نکھلی کولّی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ فاتح کھلاڑیوں کو معززین کے ہاتھوں میڈل، ٹروفی اور سرٹیفکیٹ دے کر عزت افزائی کی گئی۔ اسکولوں اور کالجوں کے نمائندہ اساتذہ کو بھی ٹروفی اور توصیفی اسناددے کر ستائش کی گئی۔ سائکلوتھان مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو میڈل اور توصیفی اسناددیے گئے۔ سائکلوتھان کے دوران کھلاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر ناشتہ اور پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔اس ریلی کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہاجی اوماپ، ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے، وائس چانسلر اشوک مہاجن( سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ) سماجی بہبود افسر ستیندر آؤلوار، ایجوکیشن افسر دلیپ کمار بانسوڑے، جوائنٹ کمشنر جی ایس ٹی نلیش شیوالکر، صدر سائکلسٹ کلب ڈاکٹر دیویندر پالیوال وغیرہ موجود تھے۔پروگرام کی منصوبہ بندی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو، سب ڈویژنل پولیس افسر رامیشور وینجنے، سب ڈویژنل پولیس افسر اشونی جگتاپ، پولیس انسپکٹر ادے کھنڈے رائے، پولیس انسپکٹر وجے دھونڈگے، پولیس انسپکٹر شینڈگے، پولیس انسپکٹر سائبر وسنت سپرے، سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے، سب انسپکٹر ماروتی چوہان، پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھنڈو درشنے، پولیس ہیڈ کانسٹیبل سنتوش سونسلے، پولیس کانسٹیبل گجانن نے انجام دی اور پروگرام کی نظامت پروفیسر سنتوش دیورائے نے کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے