कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈرائنگ گریڈ امتحان کی تیاری پر کامیاب ورکشاپ کا انعقاد

ممبئی:24؍اگست (راست) یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ایلیمینٹری اور انٹر میجیٹ ڈرائنگ امتحان کی تیاری سے متعلق کامیاب ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ورکشاپ اسکالر ہائی اسکول و جونئیر کالج جوگیشوری میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 150طلباء و طالبات نے حصّہ لیا۔ تمام اساتذہ اکرام کا گل ہائے عقیدت پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈرائینگ ورکشاپ میں افتتاحی خطاب میں یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری جناب سیّد حبیب الدین سر نے کہا کہ یونیفاؤیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (UEF) تمام ہی میڈیم کے اسکولوں کے ساتھ کام کرنے لے لیے قائم کی گئی ہے اور اس کو قائم کرنے کا مقصد یہ ہیکہ طلبہٗ اساتذہ ٗ اسکول اور والدین کے ساتھ مل اس طرح سرگرمیاں انجام دی جائیں کہ طلبہ کا معیار تعلیم بلند ہو اورطلبہ کا ہمہ جہت ارتقاء ممکن ہو سکے۔ اسکولوں میں لرننگ سپورٹ سسٹم قائم کیا جاسکے۔ طلبہ کے لیے کرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ کا اہتما کیا جاسکے۔ مختلف بورڈس سے منسلک اسکول اور تمام ہی میڈیم کےاسکولوں کے ساتھ مل کر ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ تمام طلبہ اساتذہ ایک دوسرے کےساتھ اپنے تجربات پیش کریں۔ ایک دوسرے کے حالات سےواقفیت حاصل کریں۔ اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔ محترمہ ریحانہ صاحبہ نے کہا کہ ڈرائینگ ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی مدد سے طلبہ ایلیمنٹری اور انٹرمیجیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔ محترمہ تازین صاحبہ نے UEFکی جانب سے متوازن غذااور صحت مند اسکول ٹفن سے متعلق پروگرام کی تفصیلات پیش کیں۔ محترم اشفاق شاہ صاحب (BO) کے وارڈ۔ نے طلبہ کی رہنمائی کہا کہ عالمی سطح پر تخلیقیت اور ڈیزائین کی بڑی اہمیت ہے۔ اگر ہم اس میدان میں محنت کریں تو ترقی و کامرانی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔ پرنسپل جناب اشرف ریشم والاصاحب ( پرنسپل فارق بائز ہائی اسکول، جوگیشوری) نے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی اور انھیں زندگی میں بلندعزائم اور حوصلہ رکھنے کی تلقین کی۔ اسکالر ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے ٹرسٹی جناب محفوظ صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مقاصد اور سرگرمیوں کو سراہا اور اسےوقت کی اہم ضرورت کہا۔سید حبیب الدین صاحب نے یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس پروگرام میں شریک تمام مہمانان کا گل ہائے عقیدت پیش کر کے استقبال کیا۔اور تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ ورکشاپ میں کل چھ بلاک بنائے گئے اور طلبہ کو ایلی مینٹری اور انٹرمجیٹ امتحان کے تمام مضامین سے متعلق رہنمائی کی گئی۔ اس ورکشاپ میں شہر ممبئی کے تجربہ کار مشہور و معروف اساتذہ اکرام نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ جناب پٹھان خضر، جناب ابھیجیت ڈنڈوتے سر ٗ منوہر باویسکع سر، شیخ ہریش آپٹے سر ٗ پردیپ سر، جیتیش گھیاوت سر، ریما سنگھ میڈم، نورالحسن سر نے رہنمائی فرمائی۔تمام شریک طلبہ کو سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے