कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر سیف سٹی مہم کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی

ناندیڑ:23 ؍اگست(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے تمام پولیس اسٹیشن انچارج افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع لاجز اور کوچنگ کلاسز کے علاقوں میں موجود کیفے چیک کریں اور اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی نظر آئے تو اس کے خلاف کارروائی کریں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایات اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑسورج گرو، اورسب ڈویژنل پولیس آفیسررامیشور وینجن کی رہنمائی میںبھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سنتوش تامبے، سب انسپکٹر سچن سونوانے، ونود دیشمکھ اور عملے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ سیفٹی اسکواڈ کے سب انسپکٹر ناگرگوجے اور سب انسپکٹر درشنے نے 22 اگست 2025 ءکو شام کے وقت بھاگیہ نگر حدود میں کوچنگ کلاسز کے علاقے میں 7 کیفوں کی جانچ کی۔ اس دوران CROWN Cafe اور SORRISO Cafe میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، جس کے بعد ان کے مالکان کو پولیس اسٹیشن لاکر نوٹسز جاری کیے گئے۔ تمام کیفے مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے کیفے مکمل طور پر سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھیں۔اسی طرح 23 اگست 2025 کو صبح تقریباً 10:30 بجے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع رین فاریسٹ لاج کی جانچ کی گئی، جہاں 5 کالج کے جوڑوں کو پایا گیا۔ لاج کے مالک نے ان لڑکوں اور لڑکیوں کے نام رجسٹر میں درج نہیں کیے اور نہ ہی ان کے شناختی کارڈ (آدھار کارڈ) حاصل کیے۔ لاج میں کمرہ فراہم کرتے وقت گاہک کا نام درج کرنا اور شناختی کارڈ لینا ضروری ہے، لیکن لاج کے مالک نے اس میں بے ضابطگی کی، جس کے نتیجے میں لاج کے مالک یوگیش رمیش کوٹاوار (ساکن پاوڑی واڑی، ناندیڑ) کے خلاف مقدمہ نمبر 475/2025، دفعہ 223 BNS کے تحت درج کیا گیا اور کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ لاج کو سیل کرنے کے لیے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دی جائے گی۔ لاج میں پائے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو بلایا گیا اور ان کی کاؤنسلنگ کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا گیا۔آج مالیگاؤں روڈ پر واقع رین فاریسٹ لاج کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی ماہور، سونکھیڑ، بھاگیہ نگر، اور وزیر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوٹلوں، لاجز، اور اسپاؤں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کی جا چکی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ناندیڑ شہر اور اس کے اطراف میں کسی لاج یا کیفے میں کوئی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ملتی ہے تو وہ ڈائل 112 پر یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر یا اسٹریٹ سیفٹی اسکواڈ کے انچارج سب انسپکٹر ناگرگوجے (موبائل نمبر: 8999311947) کو کال کرکے اطلاع دیں۔ ایسی جگہوں پر کارروائی کی جائے گی۔ یہ اپیل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے