कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی جانب سے بائی پاس روڈ کو ’ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام چوک‘ نام دینے کا مطالبہ

ناندیڑ:22؍اگست ( نمائندہ اعتبار)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو آج آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی ہدایت پرسماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی جانب سے ایک تحریری درخواست پیش کی گئی ہے جس میں گاڑےگاؤں روڈ پر ثناء انٹرنیشنل اسکول کے قریب موجود بائی پاس روڈ کو ’ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام چوک‘ کا نام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں روز بہ روز آبادی بڑھ رہی ہے اور مقامی لوگوں کو مقام کی درست نشاندہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے اس علاقے کو ایک واضح اور معروف نام دینا ضروری ہے۔ عبدالرحیم پٹیل نے اپنی عرضداشت میں اس بات پر زور دیا کہ چونکہ اس مقام پر اب تک کوئی باضابطہ نام مقرر نہیں کیا گیا، لہٰذا سابق صدرِ جمہوریہ اور معروف سائنس داں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر اس مقام کو موسوم کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور کسی کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس درخواست کی ایک کاپی ضلع کلکٹر ناندیڑ کو بھی روانہ کی گئی ہے۔ سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس علاقے کو ’ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام چوک‘ قرار دے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے