कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آل مہاراشٹر فی البدیہہ نعت گوئی کا آن لائن مقابلہ

آکوٹ:21؍اگست (پریس ریلیز)ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی جانب سےماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک آن لائن فی البدیہہ نعت گوئی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلہ چالیس سال سے کم عمر کے شعرا کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔تین‌ انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔انعامِ اول 5000 روپے،انعامِ دوم 3000 روپے اور انعامِ سوم 2000 روپے۔رقمی انعامات کے علاوہ سرٹیفیکیٹ بھی دیے جائیں گے۔رجسٹریشن کا عمل 17 اگست 2025 سے 4 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ خواہش مند شعراء4 ستمبر کی شام 7 بجے تک اپنے ناموں کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے بعد درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ مقابلہ 5 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگا جس میں شعرا کو ایک طرحی مصرع دیا جائے گا۔ نعت کہنے کے لیے پانچ گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا۔شرائط کے مطابق، شاعر کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ہونا ضروری ہے اور عمر چالیس سال سے کم ہونی چاہیے۔ عمر کی تصدیق کے لیے آدھار کارڈ کی فوٹو بھیجنا لازمی ہے۔ نعت میں سات اشعار ہونا ضروری ہیں۔ مطلعے اور مقطعے کا ہونا بھی ضروری ہے۔طرحی مصرعے پر گرہ لگانا‌بھی ضروری ہے ۔ معتبر اور ماہر شعرا کا ایک پیمانے ججوں کے فرائض‌انجام‌دیں‌گے۔ججوں‌کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا۔رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے ادارہ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کے سیکریٹری فرید مونس کے درجِ ذیل موبائل نمبر پر رابطہ قائم کریں۔ 9404106123۔
فرید مونس ،سیکریٹری ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے