कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیسی پستول و زندہ کارتوس کے ساتھ ملزم گرفتار

لوکل کرائم برانچ کی شاندار کارروائی

ناندیڑ:9 نومبر (نمائندہ اعتبار) شہر میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ایک 28 سالہ نوجوان کو لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے پستول اور تین زندہ کارتوسوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔روہن ارون کامبلے (28سال) 2022 ء میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک جان لیوا حملہ کیس میں مفرور تھا، منہ کے گرد کپڑاباندھ کر اور اپنی شناخت چھپا کر ٹووہیلر گاڑی پر جا رہا تھا اس دوران لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے اسے روکا۔ اس کے قبضے سے ایک دیسی پستول اور تین زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ اس معاملے میں لوکل کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر دتاترے کالے کی شکایت پر روہن کامبلے کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ روہن کامبلے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں مہلک حملے کے سلسلے میں درج مقدمہ نمبر 440/2022میں جرم کا ارتکاب ہوا تھا تب سے مفرور تھا۔ لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے روہن کامبلے سے ایک آتشیں اسلحہ، تین زندہ کارتوس اور ایک ٹووہیلر گاڑی برآمد کی جس کی مالیت ایک لاکھ 78 ہزار روپئے ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈاکٹرکھنڈرائی دھرنے نے لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار، پولیس سب انسپکٹر دتاتریے کالے، پولیس عملدار گنگا دھر کدم، بالاجی تیلنگ، گنیش دُھمال، رندھیر راج بنسی، جوالا سنگھ بائوری، گجانن بین واڑ، دیوی داس چوہان، بالاجی منڈے کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے