कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ممبئی کے بھانڈوپ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 17 سالہ نوجوان کی موت، ہیڈ فون بن گئی ‘وجہ

ممبئی: 20 اگست:ممبئی کے بھانڈوپ علاقے میں موسلا دھار بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 17 سالہ نوجوان کی المناک موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پنالال کمپاؤنڈ میں اس وقت پیش آیا، جب نوجوان سڑک پر ایک کھلے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا۔ متوفی کی شناخت دیپک پلئی کے طور پر کی گئی ہے جو ایل بی ایس مارگ پر اپنے گھر کی طرف پیدل جا رہا تھا۔ اس وقت تیز بارش ہو رہی تھی اور دیپک کانوں میں ہیڈ فون لگائے ہوئے تھا۔ مقامی لوگوں نے دیپک کو خبردار کرنے کی کوشش کی کہ وہ سڑک پر کھلے تار سے بچیں۔ لیکن، ہیڈ فون کی وجہ سے وہ ان کی آواز نہیں سن سکتا تھا۔ جیسے ہی وہ تار سے رابطہ میں آیا، اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بارش کے باعث سڑک پر پانی جمع ہو گیا جس سے کرنٹ کا اثر مزید بڑھ گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔بھانڈوپ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے حادثاتی موت (اے ڈی آڑ) کے تحت کیس درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کھلی ہائی ٹینشن تار کی دیکھ بھال میں غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ وہ اس بات کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ تار سڑک پر کیوں اور کیسے پڑا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے بہتر دیکھ بھال کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ سڑک پر ہیڈ فون کا استعمال نہ کریں اور محتاط رہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ہمیں انفرادی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے