कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبہ اردو شواجی کالج ہنگولی کی جانب سے نوشتۂ دیوار کا رسم اجراء

ہنگولی :20؍اگست ( صباء فردوس)15 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے شعبہ اردو شواجی کالج ہنگولی کے جانب سے شمع اردو کے نام سے نوشتہ دیوار کا رسم اجرا جناب شیواجی راؤ پوار صاحب کے ہاتھوںسے انجام پایا۔ اس نوشتۂ دیوار میں بی اے سال اول سال دوم اور سال سوم کی طالبات نے اپنی اپنی تخلیقات کو پیش کیا ۔ تخلیقات کا مرکزی موضوع مصنوعی ذہانت ارٹیفیشیل انٹیلیجنس تھا جس میں طلباء نے اپنی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی تاریخ، اس کی قسمیں، اس کا مستقبل ، اس کے فوائد، اس کے نقصانات اور اس کی تاریخ پر سیر حاصل جامع مضامین شائع کروائیں ۔ اس نوشتہ دیوار کو تزئین و آرائش و رہنمائی کا فریضہ ڈاکٹر نشاط انجم وہ ڈاکٹر ثریہ بیگم نے انجام دیا ۔ جبکہ سرپرست کی حیثیت سے پرنسپل ڈاکٹر شیر ساگر بی۔ ایس اور مدیر اعلی کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نے طلباء کی رہنمائی کی۔ طالبات نے بہت ہی دیدہ زیب و خوبصورت نوشتہ دیوار ترتیب دیا۔ جس میں مصنوعی ذہانت کی تصاویر انتہائی دلکش اور پور اثر ہیں۔ جن طالبات نے اس نوشہ دیوار کو ترتیب دیا ان میں طالب علم مدیر کی حیثیت سے فردوس صدف، نائب مدیر عائشہ پروین تزئین و آرائش کے ذمہ داری کے فرائض وسیمہ بیگم، افشاں پروین ، سعدیہ انجم اور ثانیہ کو ثر نے انجام دیا ۔ جن طالبات نے اپنے مضامین اس میں شائع کروائیں۔ ان میں ام حبیبہ، ثوبیہ بیگم شامل ہیں۔ اس موقع پر کالج ھذا کے بانی روح رواں عالی جناب اوار صاحب نے طلباء کی اس کاوش کو نہایت سراہا اور اس نئے عنوان پر اپنا نوشتہ دیوار پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ساگر بی ایس صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نیز شعبے کے جز وقتی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نشاط انجم اور ڈاکٹر سریہ بیگم اور نعیم النسا بیگم موجود تھیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے