कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نقصان زدگان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی جائے گی: وزیر برائے آفاتِ سماوی گِریش مہاجن

ضلع انتظامیہ کو فوری پنچنامے کرنے کی ہدایت، متوفیوں کے ورثاء کو فی کس 4 لاکھ روپئے کی امداد

ناندیڑ:19؍ اگست(نمائندہ اعتبار) پچھلے 4 دنوں سے ریاست میں لگاتار بارش ہورہی ہے۔ ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقہ میں لینڈی ڈیم کے اثر والے علاقوں میں شدید بارش کے سبب راونگاؤں، حسنال، بھنگولی اور بھاسواڑی گاؤں میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوئے اور 5 شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ متعدد ہیکٹر زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرہ گاؤں کے عوام کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، یہ یقین ریاست کے آبی وسائل اور آفاتِ سماوی کے وزیر گِریش مہاجن نے دلایا۔ اس موقع پر متوفیوں کے ورثاء کو فی کس 4 لاکھ روپئے کی امداد وزیر گِریش مہاجن کے ہاتھوں چیک کی شکل میں دی گئی۔ آج وزیر گِریش مہاجن نے ناندیڑ ضلع کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مکھیڑ تعلقہ کے حسنال گاؤں کے سیلاب زدہ حصوں کا معائنہ کرکے مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، ساتھ ہی انہوں نے مرجاواڑی (پُرنوَسیت گاؤں) کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے عوام سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر تُشار راٹھوڑ، ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے، ایس پی ابیناش کمار، ایڈیشنل کلکٹر پانڈورنگ بورگاؤنکر، دیگلور کے ایس ڈی او انوپ پاٹل، کسان اور مقامی شہری موجود تھے۔ ایم ایل اے ڈاکٹر تُشار راٹھوڑ نے وزیر کو سیلاب سے ہوئے نقصانات کی تفصیلی جانکاری دی۔ اس دوران وزیر گِریش مہاجن نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ نقصانات کے فوری پنچنامے کئے جائیں۔ انہوں نے مقامی عوام کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ ان مسائل پر جلد ہی وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی صدارت میں میٹنگ ہوگی اور ان کا حل نکالا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ متاثرین کی ناراضگی آبی وسائل محکمے کے بعض افسروں پر ہے، اس لیے اس سلسلے میں جلد ہی جانچ ہوگی اور قصوروار افسران پر کارروائی کی جائے گی۔ قدرتی آفت میں ہلاک ہونے والےشہریوں کے ورثاء کو اس موقع پر فی کس 4 لاکھ روپئے کے امدادی چیک وزیر گِریش مہاجن کے ہاتھوں دیے گئے۔ متوفیوں اور ان کے ورثاء کی فہرست اس طرح ہے: پیراجی مہیساجی تھوٹوے (عمر 70سال) وارث: ماروتی پیراجی تھوٹوے (بیٹا)، چندرکلا وٹھل شنڈے (عمر 35سال) وارث: وٹھل وینکٹ راؤ شنڈے (شوہر)، للیتابائی گووند بھوسلے (عمر 60سال) وارث: جگدیش گووند بھوسلے اور مدھوکر گووند بھوسلے (بیٹے)، بھیمابائی ہیرامن مادالے (عمر 65سال) وارث: سنگرام ہیرامن مادالے اور راہل ہیرامن مادالے (بیٹے)، گنگابائی گنگارام مادالے (عمر 65سال) وارث: للابائی وینکٹ مادالے (بیٹی)۔ ان تمام ورثاء کو امدادی چیک وزیر کے ہاتھوں سپرد کئے گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے