कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی انگلش اسکول معصوم کالونی میں’’ایک پودا ماں کے نام‘‘پروگرام کا شاندار انعقاد

بچوں کا پیغام بڑوں کے نام’’درخت لگائیں، زندگی بچائیں!‘‘

پربھنی: 19؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اقراء سیمی انگلش اسکول معصوم کالونی میں 16 اگست بروز ہفتہ "ایک پودا ماں کے نام” کے عنوان سے نہایت شاندار اور کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بامقصد تقریب میں دوسری جماعت سے ساتویں جماعت تک کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی والدہ کے نام ایک پودا لا کر اسکول کے احاطے میں لگایا۔ بچوں نے پودے کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ پر روشنی ڈالی۔اس پروگرام کی صدارت محترمہ حاجی عشرت میم نے کی، جبکہ اس موقع پراسکول کی انچارج راحیلہ میم، اور تمام معلمات موجود تھیں۔ معلمات میں بلخصوص اقراء سیمی انگلش اسکول معصوم کالونی سے سلما میم، مسکان میم ،صبا میم ،جویریہ میم، مہرین میم، شرمین میم، فارہین میم، بھی شامل تھیں، اور ارمان سر نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ تمام اساتذہ کی محنت نے اس تقریب کو نہایت کامیاب بنایا۔پروگرام کے دوران بچوں نے مختلف سبزیوں اور پھلوں کے دلچسپ costume پہنے اور ان کے فوائد کے بارے میں معلومات پیش کیں۔ ہر بچے نے نہ صرف اپنی پیشکش سے ماحولیات اور صحت کی اہمیت سمجھائی بلکہ شرکاء کو محظوظ بھی کیا۔ اساتذہ نے بچوں کو درختوں اور سبزیوں و پھلوں کے فوائد سے آگاہ کیا، جبکہ بچوں نے اپنی تخلیقی پیشکش کے ذریعے اس پیغام کو مزید موثر بنایا۔الحمد للہ، یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔ بچوں نے عزم کیا کہ وہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کریں گے اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے