कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے بضمن یوم آزودی منعقدہ تقریری مقابلہ کا جلسہ تقسیم انعامات

پربھنی:18؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 17 اگست بروز اتوار بمقام شالیمار فنکشن ہال رحمت نگر پر بھنی میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کی جانب سے شہر پربھنی کے دینی مکاتب اور اقامتی درسگاہ کے طلباء کے لیے بضمن یوم آزادی تقاریری مقابلہ بمقام شالیمار فنکشن ہال صبح ساڑھے نو بجے انعقاد عمل میں آیا اس مقابلے میں دینی مکاتب اور اقامتی درسگاہ کے طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے جنگ آزادی میں علماء کرام ، مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو اپنی ننھی منی زبانوں سے یاد کیا اسی طرح جنگ آزادی میں مسلم خواتین کی دی گئی قربانیوں کا بھی تذکرہ کیا طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے دوپہر تین بجے جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا جلسہ کا آغاز حافظ فیضان نے تلاوت قرآن سے کیا جبکہ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مترنم آواز میں پڑھنے کی سعادت مفیظ الرحمن نے حاصل کی اس جلسہ تقسیم انعامات کی صدارت شہر پربھنی کی مشہور و معروف شخصیت امیر خان عظمت خان کیریئر کونسلر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد اکبر یوسف حسن کیریئر کونسلر موجود تھے اس عظیم الشان جلسے تقسیم انعامات میں مولانا نعمان انور ندوی صاحب کو گزشتہ دنوں ڈاکٹریت کی ڈگری حاصل ہونے پر ان کا خصوصی استقبال رحمن فاؤنڈیشن کی جانب سے کرتے ہوۓ تہنیت واعتراف خدمت سے موسوم مومنٹو ،گل اور شال پیش کی گی مہمانان کے ہاتھوں تقریری مقابلے کے انعام اول دوم سوم اور ترغیبی انعامات حاصل کرنے والے طلباء کو نقد رقم سرٹیفیکیٹ اور مومنٹو سے نوازا گیا جلسہ تقسیم انعامات میں رحمن فاؤنڈیشن کے ذمہ دار محمد سرور شریف نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے مفسر قرآن ،مفکر قوم و ملت حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے ملک ہندوستان میں کیے جانے والے قوم ملت اور بلا مذہب تفریق تمام انسانیت کے لیے کیے جانے والے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوۓ شہر پربھنی مولانا کی نگرانی میں کیے جانے والے کاموں سے سامعین کو واقف کرایا مہمان خصوصی اکبر سر نے جنگ آزادی میں علماء اور اسلاف کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوۓ موجودہ زمانے مختلف میدانوں آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی صدر جلسہ امیر خان نے اپنے انوکھے اور دلچسپ انداز میں عملی سرگرمیوں کے ذریعہ آزادی کے تصور کو واضح کرتے ہوۓ طلباء معلمین اور سرپرست سے داد تحسین حاصل کی اس جلسہ کی نظامت کے فرائض محمد عبدالباسط اور حافظ مجاہد جاگیردار نے انجام دیے جبکہ شکریہ محمد زبیر جان سیوا نے ادا کیا ججز کے فرائض مولانا عبدا لمجیب ، انصاری محمد عتیق ،اور مولانا ارباز قریشی نے انجام دیے گروپ الف ( اقامتی مدارس ) حمزہ انصاری عبداالسعید معہدالعلوم کے شعبہ حفظ کے طالب علم نے انعام اول حاصل کیا انعام دوم مدرسہ فیضان حق کے طالب علم محمد مصدق سلیم خان نے حاصل کیا جبکہ انعام سوم مدرسہ فیضان حق کے طالب علم محمد علی محمد اکبر نے حاصل کیا اس گروپ کا ترغیبی انعام عبدالرحمن ذیشان کو دیا گیا اسی طرح گروپ ب ( مکتب ) کاانعام اول مکتب حضرت نظام الدین کے طالب علم ظہیر خان صغیر خان نے حاصل کیا انعام دوم مدرسہ انوارالعلوم کے طالب علم شیخ ذوالفقار شیخ یاسین نے حاصل کیا جبکہ انعام سوم عفان انصاری مشتاق انصاری مکتب تحفیظ القران کے طالب علم نے حاصل کیا ترغیبی انعام شیخ عبدالباری عبدالباسط مدرسہ انوار العلوم کے طالب کو دیا گیا بطور انعام نقد رقم ،مومنٹو ، سند اور کتاب کی شکل میں دیے گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے