कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

Royal Stars World School میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب

طلبہ کے دلکش پروگرام، والدین کی بھرپور شرکت

اورنگ آباد:16؍اگست (خان افراء تسکین) – Royal Stars World School(سویرا پارک) میں یومِ آزادی نہایت ہی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں پرچم کشائی اور قومی ترانے کی گونج سے ہوا۔ ننھے منے نرسری کے طلبہ نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے پرچم کو سلامی پیش کی جس سے فضا حب الوطنی کے رنگ میں رنگ گئی۔
مہمانانِ خصوصی میں محترمہ سیدہ خان (رٹائرڈ ہائی اسکول انگریزی ٹیچر، 27 سالہ تدریسی خدمات اور کئی نمایاں ایوارڈز کی حامل)، جناب عبدال مخیم دیشمکھ (ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ضلع پریشد جلنا) اور مہترمہ انجم سید شارق شامل تھے۔ ان کا استقبال گل ہائے عقیدت اور شال پیش کر کے نہایت پرتپاک انداز میں کیا گیا۔
پروگرام میں ننھے طلبہ نے "Freedom Fighter Walk” کے ذریعے گاندھی جی، سبھاش چندر بوس، بھگت سنگھ، رانی لکشمی بائی اور دیگر عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو زبردست انداز میں پیش کیا۔ بچوں کی جانب سے حب الوطنی کے نغمے اور دلکش رقص نے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سبق آموز اسکیٹ "Education is Very Important” پر پیش کی گئی، جس نے حاضرین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، ایک شاندار ڈرل اور قومی نشانات (National Symbols) پر معلوماتی پرفارمنس نے والدین اور مہمانوں سے خوب داد سمیٹی۔
محترمہ سیدہ خان نے اپنی تقریر میں تعلیم کو ترقی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آزادی ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے، اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو علم سے آراستہ کر کے اس ملک کا روشن مستقبل بنائیں۔” جناب عبدال مخیم دیشمکھ نے اس موقع پر اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا۔
پروگرام کی نظامت اسکول کی معلمہ مس عائشہ نے نہایت خوش اسلوبی سے کی۔ آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر جناب سید مہر صاحب اور مس سمیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تقریب صرف ایک جشن نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے سبق آموز پیغام ہے۔” انہوں نے تمام اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے "Best Performance” اور "Active Participation” کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب اور یادگار بنایا۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور قومی یکجہتی کا عہد کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے