कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نائب صدر مجتبیٰ فاروق سے خصوصی ملاقات

مقامی انتخابات، پارٹی استحکام اور اقلیتوں کے مسائل پر اہم مشاورت

ناندیڑ:16؍اگست ( شیخ عمران) آج ناندیڑ میںویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر جناب مجتبیٰ فاروق صاحب سے شہر صدر شیخ محمود صاحب کی خصوصی ملاقات منعقد ہوئی۔ یہ دورہ ان آفیشل (Un-Official) نوعیت کا تھا، تاہم اس موقع پر نہایت سنجیدہ اور اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اس ملاقات میں مقامی بلدیاتی انتخابات، ان کے طریقۂ کار، انتخابی حکمت عملی اورپارٹی کے استحکام کے لیے کیے جانے والے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں پارٹی کا کردار مؤثر اور فعال ہو۔بعد ازاں، ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی نائب صدرجناب فاروق احمد صاحب سے بھی خصوصی نشست ہوئی، جس میں ریاست مہاراشٹر کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر گہرائی سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ملاقات کا ماحول نہایت خوشگوار اور برادرانہ رہا، جبکہ باہمی تعاون اور مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ آخر میں جناب فاروق احمد صاحب نے روایتی انداز میں شال اور کتابیں پیش کر کے جناب مجتبیٰ فاروق صاحب کا پرتپاک استقبال کیا، جس سے تقریب کو مزید وقار اور یادگار بنانے میں مدد ملی۔یہ ملاقات نہ صرف پارٹی کی داخلی مضبوطی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی بلکہ مستقبل میں عوامی خدمت اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کا بھی ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے