कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جامنیر بیٹاوڈ خورد کے سلیمان خان کا بہیمانہ قتل پر ملکاپور مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے دیا میمورنڈم اور فوری و سخت کارروائی کرنے کا کیا مطالبہ

ملکاپور: 15/ اگست ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر ضلع جلگاؤں خاندیش کے جامنیر کے بیٹاوڈ گاؤں ( خورد) کے سلیمان خان عمر 21 سال کا گذشتہ روز کچھ شرپسندوں نے بڑی بے دردی و بے رحمی سے وحشیانہ و بہیمانہ قتل کردیا ساتھ ہی اس کے بوڑھے دادا ، والد ، ماں حاملہ بہن کو بھی مارا پیٹا جو ایک انتہائی افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے اور جس نے پوری ریاست اور انسانیت کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے اس ہجوم زنی میں قتل کے المناک واقعہ پر ملکاپور مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سب ڈویژنل آفیسر ملکاپور کے ذریعے عزت مآب گورنر مہاراشٹر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ ان شرپسندوں نے قومی اتحاد ، امن اور قومی یک جہتی کو بدنام کیا ایسے شرپسند ،ظالم ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جاںٔے اور فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلا کر سخت سے سخت سزا دی جاںٔے مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن ملکاپور نے اس ہجومی تشدد قتل کی سخت مذمّت کی اور دکھ کا اظہار کیا اور شہید سلیمان خان کو انصاف دلانے کی پرزور مانگ کی اور ملکاپور تحصیل آفس میں سب ڈویژنل آفیسر کے ذریعے گورنر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا اس موقع پر عمران شیخ یوتھ تعلقہ صدر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن علیم خان، افروز خان ،ظفر شیخ فرقان خان، جنید بھائی،تنویر شیخ ،مستقیم شیخ، ریحان شیخ، ساجد خان، الطاف خان، وسیم قریشی، اقبال شیخ، بلال خان، آیان شیخ، جبار خان، شیخ شعیب، شکیل بھائی، اکرم شاہ، ندیم خان، عباس ملک، طیب خان، الطاف خان موجود تھے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے