कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کارنجہ لاڈ میں فاطمہ ہاسپیٹل میں خصوصی سرویسیز کا افتتاح

ملکاپور: 11/ اگست ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ضلع واشم کے تاریخی شہر کارنجہ لاڈ میں اکولہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر سید فیضان اسلم ،ایم بی بی ایس، ایم ڈی ،ایف سی سی ( MBBS MD FCC ) جو کہ حال میں اکولہ میں کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ان کے ذریعے شہر کارنجہ لاڈ میں مقامی و اطراف کے ضرورت مند لوگوں کے لئے کلینیکل کارڈیالوجی اور دیگر طبی خصوصی سرویسیز شروع کی گئی ہے، فاطمہ ہاسپیٹل میں ان سرویسیز کا افتتاح 10 اگست 2025 کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی نائب صدر حاجی محمد یوسف سیٹھ پنجانی کے ہاتھوں ہوا. امید ہے کہ فاطمہ ہسپتال میں شروع کی گئی خصوصی میڈیکل سرویسیز سے ضرورت مند لوگوں کو انتہائی ضروری سہولیات میسر ہوگی. اس موقع پر ایم بی بی ایس گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر رافع کا محمد یوسف سیٹھ پنجانی، مشہور و معروف وکیل ایڈوکیٹ جنید خان ،مرزا افتخار بیگ ، مقامی ڈاکٹر اجمل پیارا ہاسپیٹل ، جنید ملک سر، مرزا نعمت بیگ، قاضی شہر ذاکر شیخ کے ہاتھوں استقبال کیا گیا اور حاضر تمام معززین ڈاکٹر محسن خان، ، سید ایاز، محمد شارق، قاضی شہر ذاکر شیخ، نثار خان، مرزا نصیر بیگ، یاسر خان، انجینئر ضمیر شیخ، شعیب شیخ، عاقب جاوید، مجاہد خان، وحید شیخ، محمد ساجد، صدیم نواز نے بھی ڈاکٹر رافع کا استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. افتتاحی اس تقریب میں بڑی تعداد میں شہر و اطراف کے معززین شخصیات موجود تھیں. نظامت کے فرائض مشہور شاعر شمیم فرحت سر نے انجام دیںٔے اور اظہار تشکر فاطمہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مزمل خان نے ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے